۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
مولانا سید ابوالقاسم رضوی

حوزہ/ مولانا سید ابوالقاسم رضوی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فرقہ واریت، مذہبی منافرت، مسلکی عدم برداشت و اختلاف بین المسلمین کی ذمہ دار سعودی عرب کی غیر ذمہ دار حکومت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،میلبورن آسٹریلیا کے امام جمعہ والجماعت حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید ابوالقاسم رضوی نے پاکستان کی موجودہ حالت پر کہا کہ مدینہ کی ریاست کا وعدہ کرکے سفیانی حکومت قائم کر کے ملت پاکستان کے ساتھ عمران خان نے دھوکہ کیا ہے۔افسوس ہے ایک بار پھر یزیدیت نے سر اٹھایا ہے لیکن پلاننگ میں غلطی ہو گئی ہے یہ محرم کا مہینہ ہے اس مہینے میں یزید کو شکست فاش ہوئی تھی ایک بار پھر یزیدیت کو نا کام و نا مراد ہونا ہے۔
دنیا کے سب یزید اسی غم میں مر گئے 
سر مل گیا حسین کی بیعت نہیں ملی 

یہ لاکھ سڑک چھاپ ریلیاں کریں اپنی شامی تاریخ دہرائیں مگر یزید کل بھی مردہ باد تھا یزید اب بھی مردہ باد ہے حسین کل بھی زندہ باد تھا حسین اب بھی زندہ باد ہے بقول بسمل جائسی:

کثرت دلیل حق و صداقت نہ بن سکی 
لاکھوں ہوئے ذلیل  بہتر کے سامنے 

کراچی میں لگنے والے نعروں کو سن کر کوئی کافر ہی انکو مسلماں سمجھے گا حکومت تماشائی بنی بیٹھی ہے ملک میں یزید و شمر و خولی دندناتے پھر رہے ہیں جس کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ حاکم وارث یزید ہے یزیدیوں کے کیا عزائم ہیں بتا دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ پاکستان میں ان حالات کی ذمہ دار سعودی عرب کی غیر ذمہ دار حکومت ہے سعودی عرب اسرائیل کے ہاتھوں پر بیعت کر رہا ہے اور اسرائیلی ریاست کو تسلیم کرنے جا رہاہے اگر پاکستان میں نارمل حالات ہو نگے تو لوگ مظاہرہ کریں گے سڑکوں پر نکلیں گے سعودی حکمرانوں پر دباؤ ڈالا جائے گا اور حکومت پاکستان پر پاکستان کے مسلمان دباؤ ڈال کر پاکستانی فوجیوں اور وظیفہ خواروں کی واپسی کا مطالبہ کریں گے لہذا پاکستان میں فرقہ پرستی کا کارڈ کھیلا جا رہا ہے اور پاکستان جو ایک مسلم ریاست ہے اسے خانہ جنگی کرواکر کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہgreater and stronger Israel کا قیام ممکن ہو سکے پاکستان کے مسلمانوں کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے تمام سنی شیعہ مسلمانوں کو متحد ہو کر مٹھی بھر ناصبیوں ، خارجیوں اور یزیدیوں کو ٹاٹ باہر کر نے کی ضرورت ہے اب وقت آگیا ہے پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کو یزیدی کینسر سے پاک کیا جائے اگر عمران خان کو اپنا وعدہ یاد ہے تو مدینہ کی ریاست کے قیام کے لئے یزیدی ٹولے کے خلاف آپریشن کرنا ہوگا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .