۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شیخ غازی یوسف حنینه

حوزہ / تجمع علمائے مسلمانِ لبنان کے سربراہ شیخ غازی یوسف حنینہ نے حوزہ نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: وہ چیز جس کے بغیر واجب محقق ہی نہیں ہوسکتا، وہ خود بھی واجب ہوتی ہے اور چونکہ اسلام کا پیغام پہنچانا واجب ہے اور موجودہ دور میں یہ فریضہ صرف وسائل و ذرائع سے ہی ممکن ہو سکتا ہے تو پس اس اعتبار سے ان وسائل اور ذرائع سے استفادہ بھی واجب قرار پاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تجمع علمائے مسلمانِ لبنان (لبنانی مسلم علماء اسمبلی) کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے سربراہ شیخ غازی یوسف حنینہ نے حوزہ نیوز ایجنسی کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں گفتگو کے دوران کہا : بنیادی قوانین میں سے ایک یہ ہے کہ وہ چیز جس کے بغیر واجب محقق ہی نہیں ہو سکتا، وہ خود بھی واجب ہوتی ہے اور چونکہ اسلام کا پیغام پہنچانا واجب ہے اور موجودہ دور میں یہ فریضہ صرف وسائل و ذرائع سے ہی ممکن ہو سکتا ہے تو پس اس اعتبار سے ان وسائل اور ذرائع سے استفادہ اور ان کا استعمال بھی واجب قرار پاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: جب ہم فقہی کتابوں کی طرف رجوع کرتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ فقہاء اذان کو نماز کے وقت کی اطلاع رسانی کے وسیلے کے طور پر معرفی کرتے ہیں۔ گویا یہ ایک میڈیا ٹول ہے یعنی ہم مسلمان مغرب سے کہیں پہلے میڈیا کے بارے میں بات کرتے تھے لیکن بدقسمتی سے بعض مسلمانوں کے دل و دماغ عجیب حالت میں گرفتار ہیں اور وہ اسلامی مسائل کو صحیح معنوں میں درک نہیں کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: میڈیا آج ہماری زندگیوں کا ایک اہم ذریعہ اور وسیلہ ہے اور ہم اس میڈیا کو خداوند متعال اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیغام کے انتقال کے ایک ذریعہ اور ایک پل کے طور پر بہترین استعمال کر سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .