حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجمع علمائے مسلمین لبنان کے سرپرست شیخ غازی حنینہ نے مشہد میں حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں عشرۂ فجر کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی ایرانی عوام کی مجاہدت اور امام خمینی (رح) اور مقام معظم رہبری کے دوراندیشانہ اقدامات کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا: انقلاب اسلامی نے نہ صرف ایران بلکہ بہت سے دیگر ممالک میں بھی عظیم تبدیلیاں پیدا کی ہیں اور معنوی، اخلاقی، فکری، ثقافتی اور دینی اثرات مرتب کیے ہیں۔
انہوں نے عشرۂ فجر کے عالمی تبدیلیوں اور وسیع ثقافتی و دینی اثرات کو بیان کرتے ہوئے کہا: عشرۂ فجر صرف ایک قومی واقعہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک عالمی تحریک ہے جس کے اثرات دنیا کے بہت سے حصوں میں اب بھی نمایاں ہیں۔ اس لئے انقلاب اسلامی ایران نے عالم اسلام پر گہرے معنوی اثرات مرتب کیے ہیں۔
مجمع علمائے مسلمین لبنان کے صدر نے کہا: انقلاب اسلامی کے اہم ترین کارناموں میں سے ایک مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت کی تشکیل ہے۔ اس عظیم واقعہ نے مسلمانوں کو اندرونی اختلافات پر قابو پانے کا موقع دیا۔
انہوں نے مزید کہا: انقلاب اسلامی نے نہ صرف مسلمانوں کو ایک دوسرے کے قریب کیا بلکہ امت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے درمیان موجود بہت سی رکاوٹوں کو دور کرنے میں بھی کامیاب رہا۔
شیخ غازی حنینہ نے آخر میں کہا: امام خمینی (رح) ہمیشہ اتحاد کے اصولوں کے دفاع میں کھڑے رہے اور ان کے نزدیک مسلمانوں کا اتحاد ہر فقہی یا عقیدتی اختلاف سے مقدم تھا۔ ان کا یہ ماننا تھا کہ امت مسلمہ میں اتحاد و وحدت کی روح کو ایجاد کرنا ہی عالم اسلام کے تمام چیلنجز کا حل ہے۔
آپ کا تبصرہ