حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہر سیروان کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد حسن فریادی نے اس شہر میں (ملت ایران کے ولایت فقیہ سے تجدید عہد کے دن کی مناسبت سے) لوگوں کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: رہبر انقلاب اسلامی کے بقول ہمیں اس دن (۹ دی) کو ہمیشہ کے لئے باقی رہنا رکھنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا: ہمیں ہمیشہ ہوشیار رہنا چاہیے کیونکہ ہمیں فتنوں کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
حجت الاسلام محمد حسن فریادی نے کہا: یہ دن (۹ دی) ہمیشہ زندہ رہے گا اور فتنہ گروں اور عالمی استعمار کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ ملت ہرگز فتنوں کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرے گی ۔
شہر سیروان کے امام جمعہ نے کہا: غیر ملکی دشمنوں کی فتنہ انگیزیوں میں کچھ داخلی عناصر بھی شامل ہو گئے ہیں لیکن ملت ایران نے ۹ دی(30 دسمبر) کے دن سید الشہداء کی پیروی کرتے ہوئے فتنہ گروں کو دندان شکن جواب دیا۔ کچھ نامور شخصیات بھی مقام و منصب کی خاطر اور ولایت فقیہ سے دور ہونے کی وجہ سے فتنہ گروں کے دھوکے میں آ گئیں۔
انہوں نے کہا: آج ہم سب ایک جھنڈے تلے جمع ہیں۔ ہمیں اپنے ملک اور وطن کا دفاع کرنا ہوگا ۔
حجۃ الاسلام والمسلمین فریادی نے کہا: جب تک لوگ ولایت فقیہ کی اطاعت کریں گے وہ ہرگز گمراہ نہیں ہو نگے۔ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ولایت فقیہ ہم سے کیا چاہتی ہے؟ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو پہچان کر ان کو انجام دینا چاہیے۔ ہمیں متوجہ رہنا چاہیئے کہ کہیں دشمن کے فریب میں تو نہیں آ گئے ہیں کیونکہ ہمیں ہمیشہ فتنوں کا سامنا رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔
آپ کا تبصرہ