۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
ہندوستانی مرکزی وزیر اسمرتی زبین ایرانی کا تاریخی دورے مسجد نبوی

حوزہ/ حکومت ہند اور مملکتِ سعودی عربیہ کے مابین انتہائی خوشگوار اور خیر سگائی ماحول میں حج 2024 کے معاہدے کے بعد ہندوستان میں اقلیتی امور کی مرکزی وزیرِ اسمرتی زوبین ایرانی حج کے انتظامی امور میں ہر سطح پر شفافیت لانے اور ہندوستانی حُجاج کو بہتر اور بروقت سہولیات کی یقینی فراہمی کے لیے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت و راہنمائی کرتے ہوئے آج جدہ سے بزریعہ میٹرو ٹرین مدینہ منورہ پہنچیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدینہ منورہ/ حکومت ہند اور مملکتِ سعودی عربیہ کے مابین انتہائی خوشگوار اور خیر سگائی ماحول میں حج 2024 کے معاہدے کے بعد ہندوستان میں اقلیتی امور کی مرکزی وزیرِ اسمرتی زوبین ایرانی حج کے انتظامی امور میں ہر سطح پر شفافیت لانے اور ہندوستانی حُجاج کو بہتر اور بروقت سہولیات کی یقینی فراہمی کے لیے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت و راہنمائی کرتے ہوئے آج جدہ سے بزریعہ میٹرو ٹرین مدینہ منورہ پہنچیں ۔

ہندوستانی مرکزی وزیر اسمرتی زبین ایرانی کا تاریخی دورے مسجد نبوی

وفد میں شامل حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ۔ ای ۔ او ۔ لیاقت علی آفاقی نے بتایا کہ میٹرو اسٹیشن پر مدینہ میں مقیم ہندوستانیوں اور زائرین نے انتہائی گرم جوشی سے استقبال کرتے ہوئے سیلفی فوٹو اور ویڈیو گرافی کی۔ مرکزی وزیرِ نے بھی وہاں موجود تمام لوگوں کی محبتوں کا بلند اخلاقی کے ساتھ شکریہ ادا کر کیا۔ وزیرِ موصوفہ سب سے پہلے مسجدِ نبویؐ کی زیارت کی ۔

یہاں ہندوستانی زائرین نے زبردست خوشی اور ولولے کا اظہار کرتے ہوئے آپ کو بہت دیر تک گھیرے میں لیا رکھا ۔ اس کے بعد ہندوستانی وزیر اُحد کی پہاڑیوں پر گئیں جہاں دنیا کے تمام ملکوں کے زائرین نے آپ کا گرم جوشی سے استقبال کرتے ہوئے آپ کے ساتھ فوٹو کھینچوانے میں ایک خاص خوشی محسوس کی ۔ مسجد نبوی کے بعد آپ مسجد قبا گئیں یہاں آبِ زم زم نوش کیا۔

ہندوستانی مرکزی وزیر اسمرتی زبین ایرانی کا تاریخی دورے مسجد نبوی

اس موقع پر سعودی عرب میں ہندوستانی سفیر ڈاکٹر سُہیل اعجاز خان نے وزیر موصوفہ کو تینوں مقدس مقامات کی تاریخ سے آگاہ کرایا۔ وزیر موصوفہ نے ہر مقام پر حجاج کی بہتری کے لیے انتہائی باریک بینی اور دلچسپی سے جائزہ لیا۔ حتیٰ اُن ہوٹلوں کا بھی سرسری جائزہ لیا جہاں حجاج قیام فرماتے ہیں۔

وزیرِِ مرکزی ایرانی ہندوستان کی پہلی غیر مسلم خاتون وزیر ہیں جنھوں نے مدینہ کا دورہ کیا مسجدِ نبوی، اُحد کی پہاڑیوں اور مسجد قبا گئیں۔ اس اعلیٰ سطحی وفد میں وزارتِ خارجہ و پارلیمانی امور کے وزیر مملکت محترم وی مرلی دھرن ، ہندوستان میں وزارتِ اقلیتی امور کے زیرِ نگرانی یورے ملک میں حج کے انتظامی امور کے لیے مامور حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیاقت علی آفاقی آئی آر ایس،

جوائنٹ سیکرٹری (حج) سی۔ پی۔ایس۔ بخشی ، جوائنٹ سیکرٹری نیروپما و دیگر اعلیٰ آفیسران شامل ہیں۔ ہندوستانی حُجاج کے لیے یہ بات بھی قابلِ فخر و اعتماد ہے کہ مملکتِ سعودی عرب نے وزراتِ اقلیتی امور کے زیر نگرانی ہندوستان میں امورِ حج کے طریقہ کار کی تعریف و ستائش کرتے ہوئے۔ وزیرِ محترمہ اسمرتی بین ایرانی کا شُکریہ ادا کیا ہے۔

ہندوستانی مرکزی وزیر اسمرتی زبین ایرانی کا تاریخی دورے مسجد نبوی

حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو جناب آفیسر لیاقت علی آفاقی نے بتایا معاہدے کے مطابق 140020 عازمین حج کمیٹی آف انڈیا کے وساطت سے فریضہ حج ادائیگی کریں گے۔ جبکہ اب تک 143000 حج درخواستیں موصول ہو چکیں ہیں۔ جبکہ درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ میں ابھی ایک ہفتہ باقی ہے۔

آفاقی نے مزید بتایا خواہشمند عازمین متوجہ رہیں کہ حج درخواست کی آخری تاریخ کی توسیع اب کوئی امکان نہیں ہے۔اور 22 جنوری تک ملک کی تمام ریاستوں اور یونین ٹیرٹیری میں قرعہ اندازی کرا دی جائے گی، تاکہ حج انتظامات وقت پر مکمل ہو سکیں۔ واضع رہےحج کمیٹی آف انڈیا کا نصب العین حُجاج کی بہتر سے بہتر خدمات انجام دینا ہے۔

ہندوستانی مرکزی وزیر اسمرتی زبین ایرانی کا تاریخی دورے مسجد نبوی

وزیرِ کا بینہ اسمرتی زوبن ایرانی کے اس تاریخی دورے سے توقع ہےکہ حج 20024 پوری طرح سہولیات سے بھرا ایک مثالی حج ہوگا۔ آپ کے اس تاریخی دورے سے ہندوستان اور سعودی عرب میں برسوں سے قائم شراکت داری میں مضبوط و استحکام اور مثبت و گہرے اثرات پیدا ہونگے جس کے نتائج تمام شعبہائے زندگی خصوصاّ تجارتی اور ثقافتی سطح بہت واضع دیکھائی دیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .