۱۱ آبان ۱۴۰۳ |۲۸ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Nov 1, 2024
انجمنِ شرعی شیعیان

حوزہ/انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے صدر آقا سید حسن موسوی الصفوی نے اپنے ایک نمائندے کو لداخی عوام کے مطالبات کے حمایتی پیغام کے ساتھ کارگل بھیجا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر اور شعبۂ بین المذہب کے بانی حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اپنے لداخی بھائیوں کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے اپنے نمائندے ایڈوکیٹ آغا سید منتظر مہدی کو کارگل روانہ کیا ہے، جہاں انہوں نے عظیم شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے حمایت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر آغا منتظر نے کہا کہ ہم لہ اور کارگل کے لوگوں کی طرف سے پیش کیے گئے مطالبات کی پُرزور حمایت کرتے ہیں، جس میں ریاست کا درجہ، علٰیحدہ پبلک سروس کمیشن اور دیگر حقیقی مطالبات شامل ہیں۔

آغا منتظر نے کہا کہ نئی دہلی کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ ان کی آوازوں پر دھیان دے اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ کرے۔

انہوں نے اس موقع پر آغا سید حسن کی جانب سے جمعیتِ علمائے امامیہ کے چیئرمین شیخ ناظر مہدی، امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے سربراہ حجت الاسلام شیخ رجائی، کارگل کونسل کے سی ای سی ڈاکٹر جعفر اخون، کرگل کے معروف سماجی کارکن سجاد کارگلی اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں و کشمیر کی طرف سے یقین دلایا کہ تنظیم لداخی عوام کی آواز کو متعلقہ حکام تک پہنچانے میں تمام تر کوشش بروی کار لائے گی۔

اس موقع پر کارگل کے عوام نے جموں کشمیر اور لداخ کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے لیے بیان اور وکالت کا خیر مقدم کیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .