حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلابِ اسلامی ایران کی 46 ویں سالگرہ کی مناسبت سے مرکزی دار القران زینبیہ کرگل کی طالبات کی جانب سے زینبیہ ہال کرگل میں جشنِ یوم اللہ کا اہتمام کیا گیا، یہ تقریب انقلابِ اسلامی کی عظیم کامیابی پر انقلاب کی یاد تازہ کرنے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔
اس موقع پر طالبات نے مختلف پروگرامز پیش کیے، پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کا شرف خواہر طیبہ مہدوی کلاس شہیدہ بنت الہدی نے حاصل کیا، کلاس فاطمیون نے گروہی شکل میں نظمیں پیش کیں اور کلاس ساجدین کی بچیوں نے گروہی ترانہ پیش کیا۔
خواہر زاہدہ خاتون کلاس شہیدہ بنت الہدی نے اپنی تقریر میں اسلامی انقلاب کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
یہ تقریب نہ صرف انقلاب اسلامی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے تھی، بلکہ نوجوان نسل کو اس عظیم انقلاب کے مقاصد اور اقدار سے روشناس کروانے کا بھی ایک ذریعہ تھی۔
مکمل تصاویر دیکھیں: کرگل میں دار القرآن زینبیہ کے تحت جشنِ انقلابِ اسلامی کا انعقاد
تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے انقلابِ اسلامی کے رہنماؤں، خاص طور پر امام خمینی (رح) اور امام انقلاب آیت اللہ امام خامنہ ای کے لئے دعا کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مزید ترقی اور استحکام کی دعا کی۔
آپ کا تبصرہ