حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق، سٹھسو کلان بڈگام میں سالانہ امام مھدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کانفرنس بروز اتوار منقعد ہوئی، جس میں وادی کے اطراف و کنار سے مؤمنین و مؤمنات نے شرکت کی۔ امسال شہدائے خدمت کی یاد میں اس کانفرنس میں مزید جوش و ولولہ دکھائی دیا۔
نظامت کے فرائض مولانا اقبال حسین صاحب نے انجام دیئے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عابد حسینی صاحب نے کہا کہ شہید ابراہیم رئیسی اس طرح رہبرِ معظم میں ضم تھے، جس طرح رہبرِ معظم اسلام میں ضم ہیں، اسی طرح بزرگ عالم دین آقا سید یوسف صاحب نے تربیت اولاد کے حوالہ سے روشنی ڈالی۔
مولانا ارشد حسین صاحب نے کہا کہ یہ جو آج دنیا میں مؤمنین کی طرف سے شہید ابراہیم رئیسی کی یاد میں مجالس و جلوس عزاء کا سلسلہ جاری ہے، یہ بھی امام خمینی کے افکار کے اثرات ہیں۔
کانفرنس میں آقا سید محمد رضوی، مولانا بشیر احمد بٹ، مولانا علی محمد جان، مولانا بلال علی ڈار، مولانا غلام محمد ربانی اور کشمیر کے مشہور و معروف ذاکرین و نوحہ خواں بشمول سید روح اللہ اور علی محمد قاسمی صاحب، جناب عباس جوہر اور عاشق حسین صاحب نے شرکت کی۔
کانفرنس کا اختتام کشمیری مرثیہ و دعائیہ کلمات سے ہوا۔