۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
عارف حسین واحدی

حوزہ/علامہ عارف واحدی نے ایک بیان میں مولانا عباس انصاری کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف واحدی نے ایک بیان میں، ممتاز کشمیری عالم دین مولانا عباس انصاری کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جموں کشمیر کےمعروف اور جید عالم دین،حریت رہنما، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین، اتحاد المسلمین جموں کشمیر کےبانی اور چیئرمین حجۃ الاسلام والمسلمین جناب مولانا عباس انصاری کےانتقال پر تمام لواحقین،حریت رہنماؤں اور حق کےلئےجدوجہدکرنے والے مجاہدین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم و مغفور کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ مرحوم نے ساری زندگی حق کے لئے جدوجہد کی ہے جو انتہائی لائق تحسین ہے ان شاءاللہ ان کی اور دیگر کی کوششیں اور کاوشیں رنگ لائیں گی اور ظلم و بربریت کا خاتمہ ہوگا-

آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں اللہ تعالی مولانا انصاری مرحوم کو ان کی زحمات کا اجر عطا فرمائے اور ان کی مغفرت اور جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .