۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مجمع علماء وخطباء حیدرآباد دکن

حوزہ/ وادیٔ کشمیر کے نہایت فعال واہ روشن دماغ مذہبی و سیاسی رہنما مولانا شیخ محمد عباس انصاری کشمیری نے قوم و مذہب اور ملک و ملت کی جو عظیم خدمات انجام دی ہیں وہ ہرگز نا قابل فراموش ہیں خصوصا دینی و عصری تعلیمی میدان میں آپ کی خدمات باقیات الصالحات کے طور پر ہمیشہ یاد گار رہیں گی افسوس کشمیر بے نظیر کا وہ آفتابِ علم و ادب ہمیشہ کے لیے غروب ہوگیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالم ربانی ،عظیم المرتبت شخصیت کے مالک اور جموں کشمیر اتحاد المسلمین کے سربراہ جناب مولانا شیخ محمد عباس انصاری کی رحلت پر مجمع علماء وخطباء حیدرآباد دکن نے تعزیت اور تسلیت پیش کی جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ وانا الیہ راجعون

تعزیت نامہ

ایک چراغ اور بجھا اور بڑھی تاریکی

سلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

انتہائی رنج و غم کے ساتھ یہ خبر موصول ہوئی کہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا شیخ محمد عباس انصاری کشمیری دامت برکاتہ دار فانی سے عالم جاویدان کی طرف رحلت فرما گئے ۔

وادیٔ کشمیر کے نہایت فعال واہ روشن دماغ مذہبی و سیاسی رہنما مولانا شیخ محمد عباس انصاری کشمیری نے قوم و مذہب اور ملک و ملت کی جو عظیم خدمات انجام دی ہیں وہ ہرگز نا قابل فراموش ہیں خصوصا دینی و عصری تعلیمی میدان میں آپ کی خدمات باقیات الصالحات کے طور پر ہمیشہ یاد گار رہیں گی افسوس کشمیر بے نظیر کا وہ آفتابِ علم و ادب ہمیشہ کے لیے غروب ہوگیا ۔

ان مختصر الفاظ کے ساتھ ہم مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن تلنگانہ ہندوستان کی جانب سے مرحوم کے خانواده کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بارگاہ الہی میں دست بدعا ہیں کہ خداوند کریم مرحوم کو جنت میں بلند مقام عنایت فرمائے ۔اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل مرحمت فرمائے۔

الہی آمین
فقط والسلام

سوگوار : مجمع علماء وخطباء حیدرآباد دکن

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .