۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
مولانا محمد عباس انصاری

حوزہ/ مسئول روابط عامہ شیعہ علماء کونسل صوبہ جموں نے کہا کہ اتحاد المسلمین کے بانی و سرپرست حجت الاسلام والمسلمین مولانا محمد عباس انصاری ایک اتحاد بین المسلمین کے علمبردار تھے جو کشمیر بھر میں ہمیشہ شیعہ سنی اتحاد کے لئے کوشاں رہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اتحاد المسلمین کے چیئرمین اور بانی مولانا عباس انصاری کی وفات پر شیعہ علماء کونسل صوبہ جموں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی دینی سیاسی سماجی اور فلاحی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

شیعہ علماء کونسل کے شعبہ نشرو اشاعت سے شائع ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحاد المسلمین کے بانی و سرپرست حجت الاسلام والمسلمین مولانا محمد عباس انصاری ایک اتحاد بین المسلمین کے علمبردار تھے جو کشمیر بھر میں ہمیشہ شیعہ سنی اتحاد کے لئے کوشاں رہے۔

بیان میں مرحوم کے غمزدہ خانوادے بالخصوص مرحوم کے فرزند ارجمند حجت الاسلام والمسلمین مولانا مسرور عباس انصاری سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے غم کی اس گھڑی میں ان سے اظہار ہمدردی کی گئی۔

شیعہ علماء کونسل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مرحوم ایک ایسی شخصیت تھے جن پر ملت کشمیر کو ہمیشہ فخر رہا ہے۔

بیان میں مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں شیعہ علماء کونسل صوبہ جموں لواحقین کے ساتھ مکمل طور پر اظہار ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

منجانب: مولانا ڈاکٹر سید محمد کوثر علی جعفری

مسئول روابط عامہ شیعہ علماء کونسل صوبہ جموں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .