۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
حجۃ الاسلام مولانا حیدر علی مہدوی

حوزہ/ حجۃ الاسلام مولانا حیدر علی مہدوی نے حوزہ علمیہ قم میں حصول علوم آل محمد علیہم السلام کے ساتھ ساتھ طویل مدت تک پاکستانی طلاب کی بہترین خدمت کی ہے۔ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کے قائم مقام صدر حجۃ الاسلام ڈاکٹر بشیر احمد استوری نے وفاق المدارس شعبہ قم کے نائب انچارج کے ناگہانی انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجۃ الاسلام مولانا حیدر علی مہدوی مخلص اور باعمل عالم دین تھے۔ انہوں نے حوزہ علمیہ قم میں حصول علوم آل محمد علیہم السلام کے ساتھ ساتھ طویل مدت تک پاکستانی طلاب کی بہترین خدمت کی ہے۔ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

قائم مقام صدر متحدہ علماء فورم جی بی نے مرحوم حیدر علی مہدوی کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہوئے دکھ کی اس گھڑی میں ہمدردی کا اظہار کے ساتھ مرحوم حجۃ الاسلام حیدر علی مہدوی کی بلندی درجات اور شفاعت معصومین علیہم السلام کیلئے خصوصی دعا کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .