۲۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۵ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 13, 2024
عطر قرآن

حوزہ؍نماز قائم کرنا اور زکٰوة کی ادائیگی خداوند متعال کے بنی اسرائیل کے ساتھ کیے گئے معاہدوں میں سے تھا۔مکتب بنی اسرائیل مختلف اعتقادی، معاشرتی، عبادتی اور اقتصادی پہلو رکھتا تھا۔ اللہ تعالٰی کی بندگی واجب اور اس کے غیر کی پوجا سے اجتناب واجب ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی؍

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
إِذْ أَخَذْنَا مِيثَاقَ بَنِي إِسْرَائِيلَ لَا تَعْبُدُونَ إِلَّا اللَّـهَ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا وَذِي الْقُرْبَىٰ وَالْيَتَامَىٰ وَالْمَسَاكِينِ وَقُولُوا لِلنَّاسِ حُسْنًا وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ ثُمَّ تَوَلَّيْتُمْ إِلَّا قَلِيلًا مِّنكُمْ وَأَنتُم مُّعْرِضُونَ ﴿بقرہ،٨٣﴾

ترجمہ: اور (وہ وقت یاد کرو) جب ہم نے بنی اسرائیل سے یہ پختہ عہد لیا تھا کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرنا۔ ماں باپ سے (خصوصاً) رشتہ داروں، یتیموں اور مسکینوں سے (عموماً) نیک سلوک کرنا اور سب سے اچھی بات کہنا، نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ ادا کرنا۔ مگر تم میں سے تھوڑے آدمیوں کے سوا باقی سب اس (عہد) سے پھر گئے۔ اور تم ہو ہی روگردانی کرنے والے۔

📕 تفســــــــیر قــــرآن: 📕

َ1️⃣ اللہ تعالٰی کی طرف سے بنی اسرائیل کے ذمے کچھ عہد و پیمان تھے.
2️⃣ خدائے وحدہ لا شریک کی عبادت اور اس کے غیر کی پوجا سے پرہیز کرنا بنی اسرائیل کے ساتھ خدا کے عہد و پیمان میں سے تھا.
3️⃣ خداوند متعال کے بنی اسرائیل کے ساتھ عہد و پیمان میں سے ایک یہ تھا کہ والدین، قریبیوں، یتیموں اور مسکینوں کے ساتھ احسان کریں.
4️⃣ خدائے متعال کے بنی اسرائیل کے ساتھ عہد و پیمان میں سے ایک یہ تھا کہ لوگوں سے اچھا کلام کریں اور ان سے حسنِ سلوک کریں.
5️⃣ نماز قائم کرنا اور زکٰوة کی ادائیگی خداوند متعال کے بنی اسرائیل کے ساتھ کیے گئے معاہدوں میں سے تھا.
6️⃣ مکتب بنی اسرائیل مختلف اعتقادی، معاشرتی، عبادتی اور اقتصادی پہلو رکھتا تھا.
7️⃣ اللہ تعالٰی کی بندگی واجب اور اس کے غیر کی پوجا سے اجتناب واجب ہے.
8️⃣ یکتا پرستی اور توحید عبادی ادیانِ الٰہی کے اہم ترین اصولوں میں سے ہے.
9️⃣ اہل ایمان کی اہم ترین معاشرتی ذمہ داریوں میں سے والدین کے ساتھ نیکی و احسان ہے.

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
📚 تفسیر راھنما، سورہ بقرہ
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .