جمعرات 2 مارچ 2023 - 06:00
سورۂ بقرہ:ہودی عوام خود خواہ، مغرور اور احساس برتری کا شکار ہیں

حوزہ؍اللہ تعالٰی نے ہرگز یہودیوں کو کم عذاب دینے کی ضمانت نہیں دی اور نہ ہی اس بارے میں کوئی عہد و پیمان باندھا ہے۔ اللہ تعالٰی اپنے عہد و پیمان کو ہرگز نہیں توڑے گا۔

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم


وَقَالُوا لَن تَمَسَّنَا النَّارُ إِلَّا أَيَّامًا مَّعْدُودَةً ۚ قُلْ أَتَّخَذْتُمْ عِندَ اللَّـهِ عَهْدًا فَلَن يُخْلِفَ اللَّـهُ عَهْدَهُ ۖ أَمْ تَقُولُونَ عَلَى اللَّـهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ ﴿بقرہ 80﴾

ترجمہ: اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ گنتی کے چند دنوں کے سوا دوزخ کی آگ ہمیں چھو بھی نہیں سکتی (اے رسول) آپ ان سے کہیے! کیا تم نے خدا سے کوئی عہد و پیمان لے لیا ہے کہ خدا کبھی اپنے عہد کی خلاف ورزی نہیں کرے گا؟ یا اللہ کے ذمہ وہ بات لگا رہے ہو جس کا تمہیں کوئی علم نہیں ہے۔

📕 تفســــــــیر قــــرآن: 📕

1️⃣ یہودیوں کے دینی عقائد میں سے تھا کہ گناہگار یہود آتش جہنم میں سوائے چند محدود ایام کے مبتلا نہ ہوں گے.
2️⃣ یہودی عوام خود خواہ، مغرور اور احساس برتری کا شکار ہیں.
3️⃣ یہودیوں کا باطل نظریہ ان کو اسلام پر ایمان لانے سے روکنے والا ہے.
4️⃣ لوگوں میں ایمان کی زمین ہموار کرنے کی بنیادی شرط یہ ہے کہ قیامت کے بارے میں باطل خیالات کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے.
5️⃣ اللہ تعالٰی نے ہرگز یہودیوں کو کم عذاب دینے کی ضمانت نہیں دی اور نہ ہی اس بارے میں کوئی عہد و پیمان باندھا ہے.
6️⃣ اللہ تعالٰی اپنے عہد و پیمان کو ہرگز نہیں توڑے گا.

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
📚 تفسیر راھنما، سورہ بقرہ
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha