۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
جامعہ المنتظر

حوزہ/ جامعہ المنتظر کی انتظامیہ نے علامہ حافظ ریاض حسین نجفی کی خصوصی ہدایت پر ریسکیو آپریشن میں شریک اہلکاروں کیلئے کھانے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر اہلکاروں کو موقع پر کھانا، کولڈ ڈرنک اور منرل واٹر پہنچایا گیا۔ جامعہ المنتظر کی جانب سے اہلکاروں کیلئے کھانا بھجوانے پر ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق احمد خان نے جامعہ المنتظر کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور اور المنتظر ریلیف ٹیم کی طرف سے گلبرگ لاہور میں حفیظ سنٹر میں آتشزدگی کے واقعہ میں موجود ریسکیو ٹیموں، رینجرز کے جوانوں اور پولیس اہلکاروں کیلئے کھانا، کولڈ ڈرنک اور پانی کا انتظام کیا گیا۔

حفیظ سنٹر میں گزشتہ روز صبح 6 بجے آگ لگی تھی، جس پر آج صبح 24 گھنٹے بعد قابو پایا گیا ہے۔ اس سانحہ میں 400 سے زائد دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں ہیں جن میں موبائل فونز اور لیپ ٹاپس کی دکانیں شامل تھیں۔ اس حادثے میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

رینجرز، ریسکیو، فائر بریگیڈ اور پولیس کے اہلکار گزشتہ روز سے مسلسل آپریشن میں مصروف تھے۔ جس پر جامعہ المنتظر کی انتظامیہ نے علامہ حافظ ریاض حسین نجفی کی خصوصی ہدایت پر ریسکیو آپریشن میں شریک اہلکاروں کیلئے کھانے کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر اہلکاروں کو موقع پر کھانا، کولڈ ڈرنک اور منرل واٹر پہنچایا گیا۔ جامعہ المنتظر کی جانب سے اہلکاروں کیلئے کھانا بھجوانے پر ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق احمد خان نے جامعہ المنتظر کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .