حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک منہاج القرآن کے 40 ویں یوم تاسیس کی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں 17 اکتوبر 2020ء کو منعقد ہوئی۔ یوم تاسیس کی تقریب میں منہاج القرآن کی مذہبی، سماجی، فلاحی، تعلیمی، تربیتی خدمات پر مشتمل ڈاکومنٹری شرکائے تقریب کو دکھائی گئی۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مہمانوں کو مرکزی سیکرٹریٹ میں خوش آمدید کہا۔ نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض علامہ میر آصف اکبر، وقاص خالد، علامہ غلام مرتضیٰ علوی اور سدرہ کرامت نے ادا کئے۔ انوار المصطفیٰ ہمدمی نے نظم پیش کی، بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری نور محمد چشتی نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی اور نعت رسول مقبولﷺ محمد افضل نوشاہی اور حمزہ نوشاہی نے پیش کی۔
تحریک کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ منہاج القرآن ایک نظریاتی تحریک ہے، بدقسمتی سے آج نظریات کی جگہ مفادات نے لے لی ہے، نظریاتی تحریکوں کو ہر دور میں سخت مزاحمت اور سنگین نتائج کا سامنا رہا ہے، اسلام کے احیاء کے نام پر قتل و غارت گری کا بازار گرم کیا گیا تو منہاج القرآن نے اعتدال، توازن اور رواداری کی اسلامی تعلیمات کو عام کیا، دہشتگردی کو اسلام سے جوڑنے کی ہر اندرونی و بیرونی سازش کا علم اور دلیل کی بنیاد پر موثر جواب دیا، نوجوانوں کو کتاب اور قلم سے محبت کرنا سکھایا، خواتین کے حقوق کے حوالے سے قرآن و سنت کی تعلیمات کی روشنی میں اجاگر کیا، دینی امور کے اظہار میں جذبات کی بجائے تحقیق کا راستہ اختیار کیا۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق
یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مجھے ڈاکٹر صاحب کی علمی کاوشوں پر فخر ہے، منہاج القرآن کے 40 ویں یوم تاسیس پر اس کے سرپرست اور جملہ کارکنان کو دل و جان سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، ڈاکٹر طاہرالقادری نے مغرب میں بیٹھ کر مغرب کی زبان میں اسلام کی تعلیمات کو فروغ دیا ہے، یہ ایک بہت بڑی خدمت ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے امن اور رواداری کا راستہ اختیار کیا ہے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ ڈاکٹر صاحب سے مل کر پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی، فلاحی، جمہوری مملکت بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے قلبی تعلق رکھتا ہوں، ان کی صحت و تندرستی اور ان کے ادارہ منہاج القرآن کی ترقی و استحکام کے لئے دعا گو ہوں، اللہ انہیں عمر دراز عطا کرے، تاکہ وہ اپنے تصنیف و تالیف کے کام کو مکمل کرسکیں۔
میاں منظور احمد وٹو
یوم تاسیس کی تقریب سے میاں منظور احمد وٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو اللہ نے دین و دنیا کے علم اور انتظامی صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ منہاج القرآن کا پوری دنیا میں تنظیمی نیٹ ورک قائم ہونا ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کے ماحول میں مذہبی رواداری کو پروان چڑھایا ہے اور امن کے لئے اٹھنے والے ہر قدم کے ساتھ قدم ملایا ہے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ منہاج القرآن میرا گھر ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے کارکنوں کی بڑی عظیم الشان تربیت کی ہے، جب وقت کے یزیدوں نے ماڈل ٹاؤن کا محاصرہ کیا تھا تو یہاں بچوں، بوڑھوں، جوانوں سبھی کی استقامت اور حوصلہ دیدنی تھا، میری دعا ہے کہ تمام تر ناہمواریوں کے باوجود منہاج القرآن ترقی کا سفر طے کرتا رہے، جس تحریک کے شجر طیبہ کی آبیاری خون سے ہو جائے تو پھر اس پر کبھی خزاں طاری نہیں ہوسکتی، اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا ہے کہ یہ پاکیزہ تحریک دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے۔
سید ضیاء اللہ شاہ بخاری
متحدہ جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں میں اہل حدیث، اہل سنت دیوبند، اہلسنت بریلوی، اہل تشیع سبھی فکر کے طلباء پڑھتے ہیں، میں کہتا ہوں کہ منہاج القرآن کسی ایک مسلک کا نہیں، مسلمانوں کا گھر ہے۔ پاکستان میں کسی بھی ادارے میں چلے جائیں، منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں کے فارغ التحصیل لوگ ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اس کے ادارے آج بین المذاہب رواداری اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لئے سوچ رہے ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری 40 سال قبل اس فکر کو لے کر اٹھے تھے۔
مجیب الرحمن شامی
سینیئر صحافی، دانشور، تجزیہ کار مجیب الرحمٰن شامی نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر طاہرالقادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس امر میں کوئی شبہ نہیں کہ منہاج القرآن نے مسلک سے بالاتر ہو کر اسلام اور انسانیت کی خدمت کی ہے۔ منہاج القرآن کی دین اسلام کے لئے خدمات ہر اعتبار سے مثالی ہیں۔ ان خدمات کا اعتراف لوگ آج بھی کرتے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہینگے۔ منہاج القرآن کی علمی اور فلاحی خدمت سے ہر عمر کے افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ نوجوانوں کی تربیت اور تعلیمی ادارے ڈاکٹر طاہرالقادری کے ادارے منہاج القرآن کا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے، جس سے آئندہ نسلیں بھی مستفید ہوتی رہینگی۔ مستقبل میں جو کامیابیاں اس ادارے کے لئے لکھی گئی ہیں، وہ ایک کے بعد ایک ظاہر ہوتی رہینگی۔
ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر
ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ منہاج القرآن نے اپنے قیام کے چند سالوں میں لندن میں بین المذاہب رواداری کے موضوع پر ایک عظیم الشان کانفرنس کروائی، جس میں دنیا بھر سے علماء، مشائخ شریک ہوئے اور سب حیران ہوگئے تھے کہ ایک نوزائیدہ تحریک نے اتنا بڑا کارنامہ سرانجام دے دیا۔ منہاج القرآن نے اپنی ابتدا علم اور رواداری سے کی اور یہ علمی سفر جاری و ساری ہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ یہ سفر اسی طرح جاری رہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اسلاف کے علمی کلچر کا احیاء کیا ہے۔
بیرسٹر عامر حسن
بیرسٹر عامر حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت کم لوگ ہیں، جو خواب دیکھتے ہیں اور پھر اس کی تعبیر کے لئے جدوجہد کرتے ہیں اور انتہائی قلیل لوگ اپنی جدوجہد کے بل بوتے پر اپنے خوابوں میں تعبیر کے رنگ بھرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ان محدودے چند لوگوں میں سے ایک ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ان تھوڑے لوگوں میں سے ایک ہیں، جو سوساءٹی میں خیر بانٹتے ہیں اور اس بٹتی ہوئی خیر کو دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔
خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ
پیر آف کوٹ کٹھن شریف خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے یوم تاسیس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی دینی فکر میں جامعیت ہے۔ انہوں نے اسلام کو انتہاء پسندی سے جوڑنے کی ہر سازش ناکام بنائی، اس کے ساتھ ساتھ حقیقی تصوف کا بھی احیاء کیا ہے۔ فی زمانہ ڈاکٹر طاہرالقادری ہی ایک ایسی شخصیت ہیں، جو علماء و مشائخ کو جمع کرکے پھر سے علم، امن، محبت کی فضا قائم کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ہمیشہ امن، بھائی چارے، برداشت کی بات کی، یہی طریق صوفیاء کا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری جیسی ہستیاں صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں اور صدیاں ان پر ریسرچ کرتی ہیں۔
صاحبزادہ علامہ حسین رضا قادری
صاحبزادہ علامہ حسین رضا قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن پر اللہ کا خاص کرم ہے، یہاں خلوص ہے، یہاں ہر کام اللہ کی رضا کے لئے ہوتا ہے۔ ڈاکٹر صاحب کا قلم عشق مصطفیٰﷺ، صحابہ کرام سے وفا اور اہل بیت کی گداگری کی روشنائی میں ڈوبا ہوا ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی زہراء نقوی نے کہا کہ 40 سال شعور کی بلوغت کا عرصہ ہے۔ منہاج القرآن کے کریڈٹ پر بے مثال کارنامے ہیں، بالخصوص خواتین میں علم و شعور اور آگہی کے لئے منہاج القرآن نے بڑی خدمت انجام دی ہے، اللہ رب العزت نے فرمایا کہ ایمان پر رہتے ہوئے جو صالح اعمال اختیار کرے گا، اسے ایک پاکیزہ زندگی عطا کی جائے گی۔ منہاج القرآن نے انسانی زندگی میں پاکیزگی لانے کا جو بیڑا اٹھایا، وہ اس میں کامیاب رہی ہے۔ میں تحریک منہاج القرآن کا 40 سالہ سفر مکمل ہونے پر ڈاکٹر طاہرالقادری کو مبارکباد دیتی ہوں۔
بیدار بخت بٹ
معروف ادیبہ، شاعرہ، کالم نویس صوفیہ بیدار بخت بٹ نے کہا کہ میں تین دہائیوں سے منہاج القرآن آرہی ہوں، ڈاکٹر طاہرالقادری ایک منظم اور اعلیٰ منتظم شخصیت ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ قوم کی تربیت کی ہے۔ یہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے آج بتایا کہ آج نظریہ کی جگہ مفادات نے لے لی اور جس قوم کا کوئی نظریہ نہیں ہوتا، اس کی کوئی سمت نہیں ہوتی۔ یہ بات آج کے سیاستدانوں، دانشوروں اور اہل قلم کو کرنی چاہیئے تھی، لیکن اس تاریخی فکری بحران کی طرف بھی توجہ ڈاکٹر طاہرالقادری ہی مبذول کروا رہے ہیں، ایسی شخصیات کا وجود اللہ کی نعمت ہوا کرتا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کے ادارے ایک پڑھی لکھی نوجوان نسل پروان چڑھا رہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر منہاج القرآن کے 40 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کیک کاٹا گیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے دعا کروائی۔
![منہاج القرآن کے 40 ویں یوم تاسیس کی تقریب، اتحاد بین المسلمین پر زور منہاج القرآن کے 40 ویں یوم تاسیس کی تقریب، اتحاد بین المسلمین پر زور](https://media.hawzahnews.com/d/2020/10/20/4/1032745.jpg)
حوزہ/ تحریک منہاج القرآن کے 40 ویں یوم تاسیس کی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد کی گئی جسمیں مختلف خطباء نے خطاب کیا۔
-
لاہور،جماعت اسلامی کا نبی (ص) سے پیار سود سے انکار مہم کا آغاز
حوزہ/ جماعت اسلامی پاکستان میں اسلام کے دیئے ہوئے نظام زندگی کے غلبہ کی جدوجہد کر رہی ہے، قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دے تو ملک کے فرسودہ نظام کو تبدیل کرکے…
-
لاہور،جامعہ المنتظر کی جانب سے ریسکیو آپریشن میں شریک اہلکاروں کیلئے کھانے کا اہتمام
حوزہ/ جامعہ المنتظر کی انتظامیہ نے علامہ حافظ ریاض حسین نجفی کی خصوصی ہدایت پر ریسکیو آپریشن میں شریک اہلکاروں کیلئے کھانے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر اہلکاروں…
-
مشہد مقدس، ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام سالانہ ''عشرہ اربعین''، علماء اور طلباء کی بڑی تعداد شریک
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے زیراہتمام سالانہ ''عشرہ اربعین'' اختتام پذیر ہوگیا، موسسہ شہید عارف الحسینی میں منعقدہ عشرہ مجالس سے علمائے کرام…
-
چہلم امام حسین (ع) کی طرح ہفتہ وحدت بھی شایان شان طریقے سے منائیں گے، علامہ اقتدار نقوی
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ملک میں منظم انداز میں انتشار کی فضا ہموار کی جا رہی ہے، ربیع الاول کو شیعہ سنی ملکر منائیں…
-
دیگر مسالک کے لوگ مجالس میں کیوں نہیں آتے؟ اس پر غور کریں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ مجالس اہلبیت اطہارؑ اسلام کی تبلیغ کا ذریعہ ہیں، تبلیغ کی ذمہ داری مکتب تشیّع پر دوسرے مسالک کی نسبت زیادہ ہے کیونکہ تشیّع کا یہ اعزاز ہے کہ رسول…
-
بزرگ عالم دین علامہ قاضی نیاز نقوی علیل ہیں، دعائے صحت کی اپیل
حوزہ/ معروف عالم دین اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی علالت کے باعث ایران میں مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
-
اللہ جس سے خوش ہوتا ہے، اسے علم عطا فرماتا ہے، ڈاکٹر علی عباسی
حوزہ/ جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کے سربراہ کا لاہور میں ادارہ منہاج الحسینؑ کے طلبہ سے خطاب میں کہنا تھا کہ عالم کو اللہ نے بلند مقام و مرتبہ عطا فرمایا ہے،…
-
ربیع الاول کا مہینہ اتحاد بین المسلمین اور عشق مصطفی کا مہینہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ جیکب آباد میں عظمت مصطفی (ص) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں ایک سازش کے تحت اختلاف اور انتشار کو ہوا دی جا رہی ہے،…
-
ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے ہندوستان میں قرآنی مقابلے
حوزہ/ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے اکیسویں حفظ و قرآت مقابلے منعقد ہوں گے۔
-
مدرسہ بعثت کے وفد کی مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ قم سے ملاقات
حوزہ/ مدرسہ بعثت پاکستان کے وفد نے جناب عمران حیدر کی سربراہی میں دفتر قائد قم میں مدیر دفتر جناب حجہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید ظفر علی نقوی اور کابینہ…
-
سیاسی اور مذہبی جماعتیں مل کر استحکام پاکستان کے لیے کردار ادا کریں، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ ہمیشہ عوام نے ملک کی سالمیت کے لیے قربانیاں دی ہیں، موجودہ حالات جس میں مہنگائی و بے روزگاری اور غربت سے ہر شخص پریشان نظر آتا ہے ملک کو موجودہ بحران…
-
اسلام آباد، کرونا وائرس کے پیشِ نظر جامعہ الکوثر میں کلاسیں آن لائن شروع کرنے کا اعلان
حوزہ/ جامعہ الکوثر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں آیا ہے کہ بروز سوموارسے حضوری و آن لائن کلاسز کا اجراء کیا جائے گاجس میں تمام طلاب کی شرکت الزامی ہے۔
-
ڈاکٹر طاہرالقادری کی پشاور مسجد میں خودکش دھماکہ کی مذمت:
سانحہ پشاور بدترین دہشتگردی اور انسانیت پر حملہ ہے
حوزہ/ تحریک منہاج القرآن کے سرابرہ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ معصوم جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے۔ شہدا کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لئے…
-
سیالکوٹ میں تحریک بیداری امت مصطفی (ص) کے زیر انتظام وحدت امت از نظر علامہ اقبال کانفرنس:
آج تفرقے کی بات کرنا یا تفرقہ بازوں کی پشت پناہی کرنا امت اور اسلام سے کھلی دشمنی ہے، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ، جامعہ عروۃ الوثقی و تحریک بیداریٔ امت مصطفی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آج دشمن کی ساری توجہ امت میں تفرقہ اور فساد…
-
لاہور، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا سربراہی اجلاس
حوزہ/ علامہ عارف واحدی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ہمیں انتہائی ہوشیاری اور بیداری کا ثبوت دینا ہوگا، عالمی سامراجی قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کے خلاف…
-
فرقہ واریت، انتشار اور افتراق کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، علامہ عارف واحدی
حوزہ/ آج بھی ملک و قوم کی وحدت کے خلاف کچھ اندرونی شرارتی عناصر اور کچھ بیرونی سامراجی اور دشمن قوتیں اس ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لئے فرقہ واریت پھیلانے…
-
اسلام میں تشدد و انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں، ڈاکٹر حسین قادری
حوزہ/ لاہور میں خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن کے صدر کا کہنا تھا کہ اسلامی معاشروں کے اندر بالخصوص پاکستان میں ایسی عادات در آئی ہیں جن کا اسلام تو کیا…
-
قومیں ہمیشہ ناانصافی کے باعث تباہ ہوتی ہیں، علامہ رانا محمد ادریس
حوزہ/ جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن کا کہنا تھا کہ فرقہ وارانہ، لسانی و گروہی اختلافات کو ریاست مدینہ سے…
آپ کا تبصرہ