حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر و منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈپٹی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے لاہور میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں تشدد و انتہا پسندی، تہمت، الزام تراشی اور فساد فی الارض کی کوئی گنجائش نہیں، قرآن اور سنت کا راستہ ہی امن، صبر و تحمل اور تقویٰ کا راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نماز پنجگانہ کی ادائیگی جہاں فرض ہے وہاں یہ عبادت ہر قسم کے ذہنی و اعصابی تناؤ کو کم کرنے کا علاج بھی ہے۔ اللہ رب العزت اور پیغمبر حق حضور نبی اکرم ؐ نے رزق اور زندگی میں برکت کیساتھ ساتھ ہر قسم کے دکھوں سے نجات کیلئے نماز کی شکل میں اُمت کو ایک ایسا وظیفہ اور تحفہ عطا کیا ہے جو بھی اس پر عمل کرے گا اس پر خیر و برکات کے دروازے کھل جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی معاشروں کے اندر بالخصوص پاکستان میں ایسی عادات در آئی ہیں جن کا اسلام تو کیا انسانیت سے بھی کوئی واسطہ نہیں اور انہی بری عادات کی وجہ سے ہماری سوسائٹی ایک عجیب قسم کی گھٹن، انتشار اور خلفشار کا شکار ہے۔ اسلام نے زندگی کو آسان اور خوشحال بنانے کیلئے اعتدال کا راستہ اختیار کرنے کی تعلیم دی ہے مگر ہم نے اعتدال کا راستہ چھوڑ کر وبال کا راستہ اختیار کر لیا ہے۔ ہم اپنے جمع خرچ میں معتدل نہیں رہے۔ آمدن سے زائد اخراجات کو عادت بنا لیا ہے جس کی وجہ سے قرض لینا پڑتا ہے اور پھر زندگی اجیرن ہو جاتی ہے۔ اسلام نے اس کا حل دیا ہے کہ چادر سے پاؤں باہر مت نکالیں۔ اگر اسلام کے اس زریں اصول کو ہم اپنی زندگیوں میں داخل کر لیں تو مالی مسائل سے نجات مل جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ نے جو رشتے اطمینان و سکون کیلئے بنائے ہیں ہم نے ان کو تمسخر اڑانا شروع کر دیا ہے۔ اس میں سب سے زیادہ تقدیس والا رشتہ میاں بیوی کا ہے، میاں بیوی کا مقدس رشتہ نسلوں کی بقاء کا ضامن اور محافظ ہے۔ ہم اس رشتے کی سوشل میڈیا پر اور عام بول چال میں تضحیک کر رہے ہیں۔ بے سر و پا لطائف گھڑ کر مذاق اڑاتے ہیں اور اس ٹھٹھہ مذاق میں گھر کا انسٹیٹیوشن برباد ہو کر رہ گیا ہے، ان الائشوں سے خود کو بچائیں اور رشتوں کی قدر کریں۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم ؐ کی پاکیزہ زندگی ہمارے لئے رول ماڈل ہے۔ آپؐ کی سیرت طیبہ کا مطالعہ معمولات میں شامل کریں تا کہ معلوم ہو کہ پیغمبر اسلام، پیغمبر امن و سلامتی، پیغمبر خیر و برکت، پیغمبر فلاحِ انسانیت حضور نبی اکرم ؐ کس طرح اپنے شب و روز بسر فرماتے تھے۔

حوزہ/ لاہور میں خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن کے صدر کا کہنا تھا کہ اسلامی معاشروں کے اندر بالخصوص پاکستان میں ایسی عادات در آئی ہیں جن کا اسلام تو کیا انسانیت سے بھی کوئی واسطہ نہیں اور انہی بری عادات کی وجہ سے ہماری سوسائٹی ایک عجیب قسم کی گھٹن، انتشار اور خلفشار کا شکار ہے۔ اسلام نے زندگی کو آسان اور خوشحال بنانے کیلئے اعتدال کا راستہ اختیار کرنے کی تعلیم دی ہے۔
-
تحریک منہاج القرآن نے احیائے دین کے ساتھ فرقہ واریت کے مقابلہ میں علم و آگاہی کو فروع دیا، ڈاکٹر طاہر القادری
حوزہ/ ڈاکٹر طاہر القادری نے کینیڈا سے ویڈیو لنک خطاب میں کہا کہ اسلام کو انتہاء پسندوں نے ہائی جیک کیا، دہشتگردوں کو فرقہ واریت کے فروغ کیلئے ٹاسک دیا…
-
آیت اللہ العظمیٰ مظاہری:
صداقت اہل دین کی اہم ترین علامت ہے
حوزہ / آیت اللہ مظاہری نے کہا: حضرت امیر المومنین علیہ السلام کی حدیث کے مطابق اہل دین کی علامت صداقت ہے کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ معاشرے میں اس فضیلت کو…
-
خبر غم؛ پاکستان کے بزرگ عالم دین آیت اللہ محمد حسین ڈھکو رحلت فرما گئے
حوزہ/ پاکستان کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ محمد حسین ڈھکو طویل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔
-
میاں بیوی کو اپنے ماضی کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے
حوزہ/ حورائی نے کہا کہ میاں بیوی براہ کرم بند فائلوں کو نہ کھولیں" اگر پہلے کچھ غلطی ہو چکی ہیں، تو اسے اپنے شریک حیات کے سامنے نہ دہرائیں۔
-
ایام فاطمیہ:
عصر حاضر میں بی بی سیدہ فاطمہ (س) کی سیرت ہماری خواتین کے لیے بہترین رول ماڈل ہے، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ جس معاشرے میں خواتین کی بے حجابی اور مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہو رہی ہیں، در حقیقت وہ بی بی کی سیرت اور مکتب اہل بیت علیہم السلام سے دوری کا…
-
سیرت النبوی کے نمونے
حوزہ/ پیغمبر اسلام سرکار ختمی مرتبت جناب احمد مجتبیٰ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے گلستان سیرت کے چند پھول پیش ہیں۔
-
اتحاد امت کی کوشش اور تفرقہ و فساد سے اجتناب، سب سے بڑی اسلامی و انسانی خدمت، ڈاکٹر طاہرالقادری
حوزہ/ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے اسلامی فریضے کی ادائیگی کیلئے اپنے گھر، عزیز و اقارب،…
-
منہاج القرآن کے 40 ویں یوم تاسیس کی تقریب، اتحاد بین المسلمین پر زور
حوزہ/ تحریک منہاج القرآن کے 40 ویں یوم تاسیس کی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد کی گئی جسمیں مختلف خطباء نے خطاب کیا۔
آپ کا تبصرہ