۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
اسرائیل و بحرین

حوزہ / زاید الزیانی نے اسرائیلی وزیر سیاحت کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے ، تاکہ حکومت کے ساتھ سیاحت کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، بحرینی وزیر صنعت ، تجارت اور سیاحت زاید الزیانی نے اسرائیلی وزیر سیاحت اورت فرکاش سے ٹیلیفون پر حکومت کے ساتھ سیاحت کو ترقی دینے کے طریقوں کے بارے میں بات چیت کی ہے ۔

آل خلیفہ حکومت کے خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق ، دونوں فریقین نے سیاحت کے امور اور بحرینی حکومت اور اسرائیل کے مابین تعلقات کو معمول لانے کے معاہدوں کے دائرہ کار میں مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

آل خلیفہ حکومت کے وزیر نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سلسلے میں دونوں فریقوں کے مابین مزید تعاون بڑھے گا اور اس اہم شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے زمینہ فراہم ہو گا۔ اسی طرح انہوں نے سیاحت کی سرگرمیوں میں توسیع اور دونوں حکومتوں کے مابین سفر کی سہولیات مہیا کرنے پر زور دیا ۔
یہ پیشرفت صہیونی حکومت کے ساتھ بحرین کے تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدوں پر دستخط کئے جانے کے دو ماہ سے بھی کم عرصے میں پیش آئی ہے ۔

تعلقات کو معمول پر لانے کے  بعد ، اسرائیلی وفود نے بحرین کا سفر کیا اور ایک وفد نے موساد کے ایک اہم سربراہ کی سربراہی سیکورٹی فورسز کے وفد نے بھی بحرین کا سفر کیا تھا ۔

یاد رہے کہ اسرائیلی میڈیا نے بحرینی دارالحکومت منامہ میں ایک خفیہ سفارت خانے کے وجود کی اطلاع دی ہے ، جو ایک مدت سے سفارتی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .