حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ کانبرا آسٹریلیا علامہ اشفاق وحیدی نے جمعہ کے خطبہ میں حالیہ امریکہ میں ہونے والے انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں فساد پھیلانے والا امریکہ خود عبرت کا نشان بنے گا ہر ملک میں انتخاب کے وقت آزادی رائے کی آڑ میں جنگ جیسا ماحول بنانا اس وقت دنیا کی نظروں میں ذلیل خوار ہو رہا ہے۔ جو کوئی بھی کسی کے لیے گھڑا کھودتا ہے وہ خود ہی اس میں گھرتا ہے۔
مولانا نے کہا کہ امت محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا دشمن سے مقابلہ وحدت کے بغیر ممکن نہیں، امام خمینی رح نے فرمایا اگر شیعہ سنی مل کر اسرائیل جیسے جنایت کار پر پانی کی ایک ایک بالٹی ڈالیں تو وہ نیست نابود ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ان قوتوں نے انسان دشمن عناصر کو تقویت دے کر پورے عالم کو قتل گاہ بنایا جس کی وجہ سے ہمیشہ امن و امان کو خطرہ لاحق رہا جس پر مسلمانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے جمہوری اسلامی نے صدا احتجاج بلند کی جس پر بے بنیاد پابندیاں لگائی تا کہ کوئی بھی ہمارے خلاف آواز نہ اٹھا سکے۔ اس وقت امریکہ کے اس قسم کے ہتھکنڈے کھل کر دنیا کے سامنے آگئے ہیں۔
علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو دوست اور دشمن کی پہچان کرنی چائیے امارات اور بحرین اسرائیل جیسا شیطان جس کے ہاتھ مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ان جیسوں سے ہاتھ ملانا عالم اسلام کے ساتھ غداری اور مظلوم مسلمانوں کے خون کے ساتھ سودہ بازی کے مترادف ہے۔