۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
اسرائیل و بحرین

حوزہ/ اسرائیلی صدر روون ریولن نے بحرینی بادشاہ کو بحرین کے قومی دن اور ان کے بادشاہی دور کے آغاز کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، غاصب صہیونی حکومت کے صدر روون ریولن نے بحرینی بادشاہ کو بحرین کے قومی دن اور ان کے بادشاہی دور کے آغاز کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ بحرین اور اسرائیل کے مابین امن معاہدوں کا اعلان دونوں ممالک کے مفاد میں ہوگا اور خطے میں استحکام اور سلامتی کو فروغ ملے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بحرین متحدہ عرب امارات کے بعد دوسرا ملک ہے جس نے فلسطین سے غداری کرتے ہوئے ، غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے اور عوامی رابطے کرنے کی کوشش کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .