حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق مدرسہ علمیہ معصومیہ کے کانفرنس ہال میں علماء کرام، اساتید اور علمی آثار رکھنے والے مؤلفین کی موجودگی میں 23ویں کتابِ سالِ حوزہ (حوزہ بک آف دی ایئر) کانفرنس اور 5ویں مقالاتِ علمی حوزہ (حوزہ سائنٹفک آرٹیکلز) فیسٹیول کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔
اس جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق، اس کانفرنس کے ایک حصے میں انقلابِ اسلامی کے دوران حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی کی بائیوگرافی اور جدوجہد پر مبنی ایک کلپ نشر کیا گیا اور اس مرجع تقلید کا ویڈیو پیغام بھی اس کانفرنس میں نشر کیا گیا۔
23ویں کتابِ سالِ حوزہ (حوزہ بک آف دی ایئر) کانفرنس میں اس دورے کے منتخب آثار کو اعزاز دینے کے ساتھ ساتھ حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی کی علمی شخصیت کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔