۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت اللہ بشیر نجفی

حوزہ/ مرکزی دفتر مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف  نجف اشرف نے حجۃ الاسلام علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی طاب ثراہ کی وفات حسرت آیات پر تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، حضرت آیۃ اللہ حافظ سید ریاض حسین نقوی دام کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرکزی دفتر مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف  نجف اشرف نے حجۃ الاسلام علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی طاب ثراہ کی وفات حسرت آیات پر تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، حضرت آیۃ اللہ حافظ سید ریاض حسین نقوی دام عزہ اور مرحوم کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے بلندی درجات اور انہیں جوار اہلبیت علیھم السلام نصیب ہو اس کے لئے بارگاہ  ایزدی  میں دعا فرمائی  ۔ 

مرکزی دفتر کے تحریری بیان کا عکس؛

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .