حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نےمرکزی دفترنجف اشرف میں ملاقات کو آئےادارہ نداء جینیوا کے بین الاقوامی مشیر اور مذکورہ ادارے کے عراق میں مسؤل عاطف حمید صاحب اور ان کے ہمراہ وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں میں ارشاد فرمایا کہ اسلام انسانیت اور معاشروں کی خدمت اورقول پرعمل کو مقدم رکھنےکی رغبت دلاتا ہے اور لازمی ہے کہ میدان عمل میں ہمارا ظاہر و باطن ایک ہو۔
مرجع عالی قدر نےفرمایا کہ نجف اشرف ان شاء اللہ ہمیشہ پورے عراقی معاشرے کےلئےجائےامان بنا رہیگا اورہم ہم وطنوں کےدرمیان کبھی کوئی فرق نہیں کرتے۔
اپنی جانب سےمذکورہ وفد نےقیمتی وقت دینےپرمرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا شکریہ ادا کیا اور فرمایا کہ نجف اشرف میں مرجعیت صدائےعقل و قلب کی ترجمان ہےانہوں نےمرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں عراق میں اپنےاعمال کی تفصیلات بھی پیش کی۔
اسی ضمن میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کےفرزند اورمرکزی دفترکے مدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی مذکورہ وفد سےملاقات میں مہاجرین کی مشکلات کو ختم کرنے،انکی گھروں کی طرف واپسی اور ان کے شہروں کی آباد کاری کےموضوع زیرگفتگوآئے۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے مختلف عراقی گروہوں کی علمی و ثقافتی میراث کی حفاظت پرتاکید فرماتےہوئےکہا کہ عراق کےوسط اورجنوب کے فدائیان مرجعیت نےداعش کی طرف سے غصب کئےگئےعلاقوں کی آزادی اوروہاں اپنےبھائیوں کےلئے قربانیاں پیش کی ہیں۔
انہوں نےفرمایا کہ سنجارمیں جو ظلم ہوا عصرجدید میں اسکی مثال بہت کم ہےاورہم نےایزیدیوں کے ناموس کی حفاظت کی بھرپور کوشش کی ہے۔
مذکورہ وفد نےعراق کےمختلف صوبوں میں اپنی خدمات کی تفصیلات موصوف کی خدمت میں پیش کی اورحسن استقبال پران کا شکریہ ادا کیا۔