حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں بغداد مدینۃ الصدر سےآئے ہوئے قبیلہ بنی حسن کےافراد کا خیر مقدم کرتے ہوئے۔
ان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ارشادات میں فرمایا کہ عراق اسلام کا مرکز ہے اور یہی حضرت امام مہدی عج کی حکومت الہیہ کا مرکز ہونےکے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں انسانی معاشرے کی بھلائی کےلئے الہی منشورکی تطبیق کا مرکز بھی ہے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے بارگاہ ایزدی میں دعا فرمائی کہ مومنین دشمنوں کےشر سےمحفوظ رہیں اور خدا شیعوں کے خلاف دشمنوں کی ساری سازشوں کوناکام کرے۔
اپنی جانب سےآئے ہوئےوفد نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا قیمتی وقت دینےاور نصیحتوں پر شکریہ اداکیا۔