۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عالمی سطح پر انصار اللہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان

حوزہ/ یمن کی عوامی تنظیم انصار اللہ پر امریکی پابندی کے خلاف 17 ممالک کے لوگ کل سڑکوں پر نکلیں گے تاکہ یمنیوں اور اس تحریک کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جاسکے جس نے برسوں سےجاری سعودی اتحاد کا مقابلہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی عوامی تنظیم  انصار اللہ پر امریکی پابندی کے خلاف 17 ممالک کے لوگ  کل سڑکوں پر نکلیں گے تاکہ یمنیوں اور اس تحریک کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جاسکے جس نے برسوں سےجاری سعودی اتحاد کا مقابلہ کیا ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق  کل پیر ، 25 جنوری کو یمن میں انصار اللہ تحریک کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کے حالیہ امریکی فیصلے کے خلاف  ملک بھر میں مظاہرے ہونے والے ہیں نیز یمنی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے 17 ممالک میں بھی اسی طرح کے مظاہرے ہو رہے ہیں، یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے چیئرمین اور انصار اللہ تحریک کے سینئر ممبر  محمد علی الحوثی نے گذشتہ ہفتے یمنی باشندوں سے مطالبہ کیا  کہ وہ واشنگٹن کی دہشت گردی کی فہرست میں یمنی انصاراللہ کی تحریک کو شامل کرنے کے خلاف پیر کو بڑے پیمانے پر مظاہرے میں حصہ لیں جس میں اب دنیا بھی  امریکی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کرنا چاہتی  ہے۔

درایں اثنا 26 ستمبر  نیوز ویب سائٹ کے مطابق ، پیر کے روز مظاہرے کی کالیں "جنگ بند کرو" کے نعرے کے تحت جاری کی گئیں ہیں تاکہ امریکی صدر جو بائیڈن کو انتخابی وعدوں کی یاد دلائی جائے اور وہ یمن کی جنگ میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لیے امریکی حمایت ختم کرنے کا اعلان کریں۔

رپورٹ کے مطابق  17 سے زائد ممالک میں 260 تنظیمیں انسداد جنگ کے سب سے بڑے بین الاقوامی رابطوں میں مظاہرے کریں گی اور مظاہروں کا سب سے اہم مطالبہ یہ ہے کہ امریکہ اور برطانیہ سمیت مغربی حکومتوں کا یمن پر حملے روکنے کے لیے اقدام کرنا نیز متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو مسلح کرنے کا کاتمہ کرنا، یمن کا محاصرہ ختم کروانا ہے، اس کے علاوہ تمام سمندری بندرگاہوں کو دوبارہ کھولنے اور یمنی عوام کے لئے انسانی امداد میں اضافہ کرنا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .