۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ مرید حسین نقوی

حوزہ/ پیغمبر اسلام(ص) نے سب سے پہلے انسانیت سکھائی جو اسلام کی ترقی کا سبب بنی لیکن آج دیکھیں اسلام دشمن قوتیں انسانیت کا بے دردی سے خون بہا رہی ہیں، عراق میں تکفیری دہشت گردی پھر سے سر اٹھا رہی ہےاور انکا مقصد عراق کو نا امن بنانا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر لاہور کے ناظم اعلی اور مدینہ العلم مدارس یورپ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید مرید حسین نقوی کی بغداد میں پیش آنے والے درد ناک سانحہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم مظلوم عراقیوں کے غم میں ان کے برابر کے شریک ہیں بغداد میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے کہ بے گناہ لوگوں کا خون بہایا گیا۔

علامہ موصوف نے کہا کہ پیغمبر اسلام(ص) نے سب سے پہلے انسانیت سکھائی جو اسلام کی ترقی کا سبب بنی لیکن آج دیکھیں اسلام دشمن قوتیں انسانیت کا بے دردی سے خون بہا رہی ہیں۔ عراق میں تکفیری دہشت گردی پھر سے سر اٹھا رہی ہےاور انکا مقصد عراق کو نا امن بناناہے۔

پروردگار لواحقین کو صبر دے اور زخمیوں کو شفایاب کرے ہم اپنے عراقی مسلمان بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .