حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک کے مدیر محترم حجت الاسلام و المسلمین قبلہ سید مرید حسین نقوی صاحب ،اساتذہ کرام اور انتظامیہ کی جانب سے ہم حرم حضرت امام رضا علیہ السلام پر امریکی جسارت اور اہانت کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔
قبلہ مرید نقوی صاحب نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک سے متصل ادارے پر پابندی شرمناک عمل ہے جو امریکہ کے اسلام دشمن کردار کی عکاسی کرتا ہے۔
اپنی مدت پوری کرچکی امریکی حکومت کی غیر معقول اور نا عاقبت اندیش طرز عمل سے حیرت ہوئی جبکہ وہ دنیا کے حامی ہونے کے خود کو دعویدار کہتے ہیں اور دینی مقدسات اور مقدس شریعت اسلامی کے عظیم رکن آٹھویں امام حضرت امام رضا علیہ السلام کےحرم مبارک کو مجرمانہ اور دہشت گردی سے جوڑ کر زبان درازی کر رہا ہے۔
مدت پوری کرچکی امریکی حکومت کی اس جسارت کی ہم نہ کہ صرف شدید مذمت کرتے ہیں بلکہ اسے حقیر اور گری ہوئی حرکت شمار کرتے ہیں۔
آپ نے فرمایا کہ وقت کے فرعون ٹرمپ کی ذلت و رسوائی قابل دید ہے دنیا بھر کے مظلوم انسانوں کا خون ناحق ظالموں کے زوال کا سبب بنے گا ان شاءاللہ