حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، العصر عج سوسائٹی آف استریلیا میلبورن کے امام جمعہ حجۃ السلام علامہ اشفاق وحیدی نے نام نہاد امریکہ کی طرف سے تعلیمی اور تبلیغی اداروں پر عائد پابندیوں کے حوالے سے اپنے احتجاجی بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے حواری گھٹیا تریں حرکات پر اتر آئیں ہیں، مشہد المقدس میں شہنشاہ خراسان آستان قدس رضوی جیسی مقدس بارگاہ پر ناجائز پابندی لگنا، کھلم کھلا دہشتگردی ہے جس کی ہم بھر پور مزمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ مذموم حرکت سے پوری دنیا کے عقیدت مندوں کے عقیدوں پر حملہ کیا گیا ہے، جس وجہ سے پورے عالم اسلام میں غصہ پایا جا رہا ہے۔
آسٹریلیا میں مقیم ممتاز عالم دین نے مزید کہا کہ امام ہشتم امام علی رضا علیہ السلام جیسی مقدس ہستی اور اس کے ساتھ متصل ادارے جو کہ مسلم اور غیر مسلم کے نزدیک ایک مقدس مقامات کی حثیت رکھتے ہیں ان ر ناجائز پابندی مسلم اور غیر مسلم کی توہین اور عقیدوں پر حملہ کیا گیا ہے۔
اخر میں زور دیتے ہوئے کہا کہ اس جمعہ کو پوری دنیا میں شیطان بزرگ کے خلاف تمام آئمہ والجماعت احتجاجی خطبے دیں گے۔