۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
مجلس

حوزہ/ ہمارا نبی ، رسول و رہبر وہی ہو سکتا ہے کہ جس کا انتخاب اللہ کی طرف سے کیا جائے اور وہ ہر لحاظ سے اتنا پاک و پاکیزہ ہو کہ اسکی طرف کوئی انگلی نہ اٹھا سکے اور کوئی تہمت نہ لگا سکے ہمیں بھی رسول اور اہلبیت کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے اپنے آپ کو ایسا بنانا چاہیے کہ کوئی ہمارے اوپر انگلی نہ اٹھا سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،11 صفر المظفر کو قم المقدسہ میں طلاب و اساتذہ حوزہ علمیہ غفران مآب کی جانب سے مجلس ترحیم برای مرحوم حجہ الاسلام و المسلمین عالی جناب نجم الواعظین مولانا ابن علی واعظ صاحب قبلہ کے لئے ایک مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا یہ مجلس قم کے ایک مشہور مؤسسہ نور الثقلین میں ہوئی جس میں سب سے پہلے مولانا مرحوم کے لئے قرآن خوانی کا سلسلہ رہا اس کے بعد تلاوت کلام پاک سے مجلس کا آغاز مولانا فرزان صاحب بارہ بنکوی نے اپنے مخصوص انداز میں کیا اور اس کے بعد  مولانا مرحوم کے شاگرد مولانا بلال نقوی صاحب نے مرحوم کے ہی کچھ اشعار مؤمنین کی خدمت میں پیش کیا جس کا علمائے کرام اور طلاب عظام قم نے داد تحسین سے استقبال کیا۔

بعدہ اس مجلس کے خطیب حجہ الاسلام و المسلمین مولانا رضا حیدر صاحب قبلہ بارہ بنکوی نے مجلس کو خطاب کیا مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا موصوف نے پہلے مولانا مرحوم کی کلی طور پر خدمات کا ذکر کیا پھر حوزہ علمیہ غفران مآب کی خدمات کہ جو انہوں نے مدرسہ کی تأسیس سے لے کر ایک طویل مدت تک بطور احسن  انجام دیا تھا اس کا ذکر خیر کیا اور پھر ان کے القابات کے سلسلے میں گفتگو فرماتے ہوئے کہا کہ ان کے القابات آج کے زمانے کے علماء نے نہیں دئیے بلکہ بزرگ علمائے کرام کہ جن کا ہر عمل غور و فکر کے ساتھ انجام پاتا تھا انہوں نے نجم الواعظین جیسا عظیم لقب آپ کو دیا ہے واقعی میں وہ ملت جعفریہ کے لئے ایک ستارہ تھے جو ستارہ آج ہمارے درمیان نہ رہا لیکن آج ہم ان کی زندگی سے درس لیتے ہوئے ان کے جیسا بننے کی کوشش کر سکتے ہیں اس کے بعد امام علی علیہ السلام کے خطبہ میں جو انہوں نے صفات پیغمبر بیان کئے ہیں اس کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمارا نبی، رسول و رہبر وہی ہو سکتا ہے کہ جس کا انتخاب اللہ کی طرف سے کیا جائے اور وہ ہر لحاظ سے اتنا پاک و پاکیزہ ہو کہ اس کی طرف کوئی انگلی نہ اٹھا سکے اور کوئی تہمت نہ لگا سکے ہمیں بھی رسولﷺ اور اہلبیت(ع) کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے اپنے آپ کو ایسا بنانا چاہیے کہ کوئی ہمارے اوپر انگلی نہ اٹھا سکے۔

مجلس کے آخر میں  مصائب سید الشہداء پڑھا گیا جسے سن کر سنکر مؤمنین زار و قطار روئے اور مولانا مرحوم کے لئے سورہ فاتحہ اور سورہ اخلاص کی تلاوت کی گئی مجلس کے بعد حاضرین مجلس کا شکریہ ادا کیا گیا۔

ہمارا نبی، رسول و رہبر وہی ہو سکتا ہے جس کا انتخاب اللہ کی طرف سے کیا جائے، مولانا رضا حیدر زیدی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .