۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
حجۃ الاسلام سید عابد حسینی

حوزہ/ تبیان القرآنی ریسرچ انسٹچیوٹ کے مدیر اعلیٰ: اگر چہ ٹرلیر میں یہ تصویر ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں دکھتی ہے مگر آخر کیوں کیا یہ ناانصافی نہیں ہے ایک ایسی شخص کی تصویر کو غلط انداز میں پیش کرنا جو موجودہ دور کے سب سے عظیم انقلاب کے بانی ہے جس انقلاب کی بدولت جنرل سلیمانی جیسے انسان ابھر کر آئے جنہوں نے سیریا میں مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلموں کو بھی داعش جیسے دہشتگردوں سے نجات دلائی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تبیان القرآنی ریسرچ انسٹچیوٹ کے مدیر اعلیٰ حجۃ الاسلام آغا سید عابد حسین حسینی نے ایک بیان میں کہا کہ امام خمینی ہر انسان دوست انسان کے دل میں موجود ہے اور ہر کشمیر کی گلی کوچوں سڑکوں اور شاہراہوں پر امام خمینی کی تصویرے موجود ہے اور موجود رہیں گی انہوں نے اپنی ٹویٹر پر لکھا: حال ہی میں رلیز ہونے والی فلم THE KASHMIR FILES کا ٹریلر یوٹیوب پر ایک دن پہلے نشر ہوا ہے جو فقط تین منٹ اور تیس سیکنڈ پر مشتمل ہے اگر چہ ٹریلر کے شروعات میں ہی Based on True Stories لکھا ہوا نظر آرہا ہے یقینا کشمیر میں پنڈت برادری سے زیادتی ہوئی ہے مگر زیادتی کس نے کی وہ سوال جواب طلب ہے!!

مگر ٹریلر میں 1:26 ایک منٹ اور چھبیس سیکنڈ پر الجھاد کی چیخ کے ساتھ ساتھ جوانوں کے ہاتھوں میں بندوقیں دیکھنے کو ملتی ہے اور ایک جوان دو دو ہاتھوں سے اٹھائے ہوئے امام خمینی رحمۃاللہ علیہ کی تصویر!!

اگر چہ ٹرلیر میں یہ تصویر ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں دکھتی ہے مگر آخر کیوں کیا یہ ناانصافی نہیں ہے ایک ایسی شخص کی تصویر کو غلط انداز میں پیش کرنا جو موجودہ دور کے سب سے عظیم انقلاب کے بانی ہے جس انقلاب کی بدولت جنرل سلیمانی جیسے انسان ابھر کر آئے جنہوں نے سیریا میں مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلموں کو بھی داعش جیسے دہشتگردوں سے نجات دلائی افسوس اس بات پر ہوتا ہے کہ ایران کے بدولت ہندوستان کی دسیوں نرسیں داعش کی چنگل سے انسانیت کے ناطے بچائی گئی اور اس کے بجائے بالیوڈ کا غیرمھذب اور غیر اخلاقی طریقہ اس عظیم شخص کی تصویر مسخ کرنے پر تلے ہیں جو ناقابل قبول ہے۔

کہیں اس تصویر کو اسرائیل اخبار میں چھپی ایک مضمون کے ساتھ کوئی تعلق نہیں جس میں لکھا گیا تھا :

In a series of recent visits. I saw plenty of billboards celebrating Ayatollah Ruhollah Khomeini, the father of the Islamic revolution in Iran. In a place like Kargil, cut-off from the rest of the world by snow for six months a year, there are large Khomeini billboards and a burgeoning lay following that venerates him.

https://www.haaretz.com/world-news/.premium-india-kashmir-pakistan-iran-saudi-proxy-war-trump-1.7537867

یا کہیں اس کا کوئی تعلق، حال ہی میں ملہ بوچھن ماگام میں سردارشھیدسلمانی کی تصویر سے پیش آئے واقعہ کے ساتھ تو نہیں ہے؟ متدین جوانوں سے گزارش ہے ان معاملات کے تحقیقات کے ذریعہ حقیقت کا انکشاف کریں اور قوم کو دشمنوں کے ہتھکنڈوں سے پوری طرح واقف رکھیں۔

ممکن ہے یہ سب کچھ ایک منصوبہ کے تحت ہورہا ہوں جس کی اگلی کڑی ہمارے گھروں، امام باروں شاہراہوں سے امام خمینی و امام خامنہ ای کی تصویروں پر پابندی لگانا ہو یا انہیں ہٹانا ہوں مگر حکمرانوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ یہ ایک تاریخ حقیقت ہے جس ایران میں امام خمینیؒ کی تصویر رکھنا جرم تھا اسی ایران میں انقلاب اسلامی برپا ہوا اور آج اسی انقلاب کے نور سے پورا جھاں مزین ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .