حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے کہا ہے کہ جہاں ناگالینڈ اور مدھیہ پردیش جیسی ریاستیں نیم خودمختاری کی جانب گامزن ہیں اور اپنے شہریوں کو خصوصی حقوق فراہم کر رہی ہیں ،وہیں جموں و کشمیر جس کے پاس پہلے سے ہی خودمختاری تھی،اس سے اس لئے یہ چھین لی گئی، کیونکہ یہ ایک مسلم اکثریتی ریاست تھی۔
التجا مفتی کا کہنا تھا کہ بی جے پی اور حکمراں طبقہ کے پاس اقلیتوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ، ا س لئے بانی ٔ پاکستان محمد علی جناحؒ کے دو قومی نظریے کو درست ثابت کررہا ہے۔خیال رہے کہ التجا مفتی نے ان باتوں کا اظہار ا پنے ایک ٹوئٹ میں کیا ہے ،جو انہوں نے مدھیہ پردیش حکومت کے فیصلے ،جس کے تحت وہاں کی نوکریوں پر اب صرف مقامی لوگوں کا ہی حق ہوگا۔