۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
انجمن شرعی شیعیان کشمیر

حوزہ/ نماز جمعہ کے بعد مرکزی مام باڑہ بڈگام کے احاطے میں انجمن شرعی شیعیان کے سینکڑوں حامیوں اور کارکنوں نے توہین رسلاتؐ کے خلاف زور دار احتجاج کیا اور ملوثین کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان نے ملک میں مسلمانوں کے خلاف پیدا کئے جا رہے کرب ناک حالات اور فرقہ وارانہ بھائی چارے کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کے خلاف شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا کہ مسلمانوں کے لئے توہین رسالت ؐ سے بڑھ کر کوئی روح فرسا معاملہ نہیں اللہ کے رسولؐ،ان کے اہلبیتؑ اور ازواج مطہراتؓ کی شان میں کسی بھی طرح کی گستاخی ناقابل برداشت ہے۔

مرکزی امام باڑہ بڈگام میں بھاری جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ حکمران جماعت کے ایک انتہائی اہم عہدہ دار کی طرف سے شان رسول ؐ میں گستاخی کا سانحہ پوری ملت کے لئے باعث تشویش و تکلیف ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب اور مذہبی شخصیات قابل احترم ہیں اور کسی بھی کے خلاف زبان درازی انسانی اقدار ،احترام انسانیت اور فرقہ وارانہ بھائی چارے کے منافی ہے۔ آغا صاحب نے کہا کہ نوپور شرما کے گستاخانہ تاثرات نے ہمارے دل اور جذبات کو بری طرح مجروع کیا ہے اور ملک میں آپسی بھائی چارے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے موصوفہ کو عہدے سے ہٹا کر یا پارٹی سے کچھ مدت کے لئے نکالنے سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہو سکتے۔

دریں اثنا نماز جمعہ کے بعد مرکزی مام باڑہ بڈگام کے احاطے میں انجمن شرعی شیعیان کے سینکڑوں حامیوں اور کارکنوں نے توہین رسلاتؐ کے خلاف زور دار احتجاج کیا اور ملوثین کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .