۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
بازسازی حسینه بقیه الله زاریا

حوزہ/ گزشتہ دنوں نائیجیریا میں اہل تشیع اور مخیر حضرات کے ایک گروپ کی مدد سے زاریا شہر میں حسینیہ بقیۃ اللہ کی تعمیر نو کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کی رپورٹ کے مطابق 2015ء میں نائیجیریا کے شہر زاریا میں واقع حسینیہ بقیۃ اللہ کے خونی واقعے کے بعد کہ جس میں اس ملک کے بہت سے شیعہ شہید اور زخمی ہوئے تھے، ان دنوں اس حسینیہ کے رہ جانے والے کھنڈرات سے آبادی اور تعمیر و ترقی کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

نائیجیریا کے شیعہ عوام اور خیرین کے ایک گروپ کی کوششوں کی بدولت زاریا شہر میں موجود حسینیہ بقیۃ اللہ جو 2015ء میں حکومتی کارندوں کے حملے کے بعد کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا تھا، نے تقریباً سات سال کے بعد ترقی اور تعمیر نو کا رنگ اور بو اختیار کیا ہے اوراسی مقام پر چند سال پہلے کی طرح حسینیہ کی تعمیرِ نو کا کام کیا جا رہا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .