۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
شیخ زکزاکی

حوزہ/ نائجیریا کے سب سے زیادہ با اثر مذہبی رہنما شیخ ابراہیم ذک ذکی کا دعویٰ ہیکہ اگر انکے ملک میں ریفرنڈم کرایا جائے تو یقینی طور پر عوام اسلامی نظام حکومت کا راستہ منتخب کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نائجیریا کے سب سے زیادہ با اثر مذہبی رہنما شیخ ابراہیم ذک ذکی کا دعویٰ ہیکہ اگر انکے ملک میں ریفرنڈم کرایا جائے تو یقینی طور پر عوام اسلامی نظام حکومت کا راستہ منتخب کریں گے۔ شیخ ذک ذکی نے یہ دعویٰ ایران کے ٹیلی ویزن چینل پریس ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں کیا۔ جیل سے رہا ہونے کے بعد میڈیا کو دیا گیا انکا یہ پہلا انٹر ویو ہے۔

جیل سے رہا ہونے کے بعد شیخ زکزاکی کا پہلا انٹرویو، کئی راز سے پردا اٹھایا

شیخ ذک ذکی نے کہا ہیکہ نائجیریا میں حکام عوامی طور پر تو نہیں لیکن نجی طور پر یہ تسلیم کرتے ہیں کہ وہ اسلامی تحریک سے خوفزدہ ہیں۔ انہیں یہ خوف ہیکہ نائجیریا میں ایران کی طرح اسلای انقلاب کا امکان نظر آتا ہے۔ یاد رہے کہ دسمبر 2015 میں نائجیریا میں فوج نے شیخ ذک ذکی او انکے حامیوں پر بڑے پیمانے پر مظالم کئے تھے۔ شیعوں کے خلاف فوجی کاروائی میں شیخ ذک ذکی کے تین بیٹوں سمیت سیکڑوں شیعہ مارے گئے تھے جبکہ شدید زخمی حالت میں شیخ ذک ذکی اور انکی اہلیہ کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

جیل سے رہا ہونے کے بعد شیخ زکزاکی کا پہلا انٹرویو، کئی راز سے پردا اٹھایا

شیخ ذک ذکی نے کہا کہ جیل میں انکے اور انکی اہیلیہ پر جو ستم ڈھائے گئے اسکے بعد انکازندہ رہ جانا کسی معجزہ سے کم نہیں ہے۔ شیخ ذک ذکی نے کہا کہ خود حکام نےتسلیم کیا کہ 347 لوگوں ایک اجتماعی قبر میں دفن کیا تھا۔ جبکہ نائجیریا میں کئی اجتماعی قبریں بنائی گئی تھیں۔ جولائی 2016 میں نائجیریا کے ہائی کورٹ نے شیخ ذک ذکی اور انکی اہیلہ کی رہائی کا حکم دیا تھا لیکن انکی رہائی 2021 میں ممکن ہوسکی۔ شیخ ذک ذکی کی رہائی کے لئے نائجیری سمیت مختلف ملکوں میں مظاہرے کئے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .