۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
فرانس

حوزہ/ فرانس کے صدر نےا یک صحافی کے سوال کے جواب میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس پر افسوس ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کی نیوز ایجنسی ’’الیوم السابع‘‘ کے خبر نگار کے فرانس میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے متعلق سوال کے جواب میں فرانس کے صدر امانوئیل میکرون نے اس پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس پر افسوس ہے۔

نیوز ایجنسی ’’الیوم السابع‘‘ نے حقوق بشر میں مقدسات کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے میکرون کو خطاب کر کے کہا: پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر فرانس نے عذر خواہی کیوں نہیں کی؟

جس کے جواب میں فرانس کے صدر نے کہا: یہ خاکے مسلمانوں کو فرانس کا پیغام نہیں ہے بلکہ یہ فوٹوگرافر یا جریدے کے ایڈیٹر کا کام ہے۔ آپ اس اشتعال انگیز اقدام کی ذمہ داری فرانسیسی حکام پر نہ ڈالیں۔ ان خاکوں اور مقالات سے آپ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ یہ کام فرانس کے حکام کا نہیں ہے۔

اس نے مزید کہا کہ ان میں سے بعض خاکے آپ کے غم و غصے کا باعث بنے ہیں۔ مجھے بھی اس پر افسوس ہے۔ جذبات پر کنٹرول کر کے اور پیار محبت سے ان خاکوں کا جواب دینا چاہیے۔

فرانس کے صدر نے آخر میں یہ بھی کہا کہ جب ان توہین آمیز خاکوں کو بنانے والوں کے خلاف شدید رد عمل آئے گا تو ہمارے نقطہ نظر میں بھی تبدیلی آئے گی۔ ہم خاکوں یا کسی بات کی وجہ سے کس پر چڑھ دوڑنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .