حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،فرانسیسی صدر کو جنوب مشرقی فرانس کے علاقے ڈروم کے دورے کے دوران ایک شخص نے زناٹے دار تھپڑ مارا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون ڈروم میں ریسٹورنٹ مالکان اور طلبہ سے ملاقات کر رہے تھے کہ ایک ماسک پہنے شہری نے صدر کا ہاتھ پکڑ کر تھپڑ رسید کردیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارنے کے واقعے میں دو افرد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ملزم نے تھپڑ مارتے وقت میکرون کے نظریے اور پالیسیوں کے خلاف نعرہ بھی لگایا۔