۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
عربستان

حوزہ/ سعودی عرب کے شیعہ علاقہ العوامیہ شہر میں واقع مسجد امام حسین (ع) کا آل سعود کی جانب سے محاصرہ اور مسمار کردیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے شیعہ علاقہ العوامیہ شہر کے مقامی ذرائع نے العوامیہ کے جنوب میں واقع مسجد امام حسین (ع) کا آل سعود کی جانب سے محاصرہ اور مسمار کئے جانے کی اطلاع دی ہے۔

ذرائع نے العہد نیوز ایجنسی کو بتایا کہ آل سعود حکومت کے حکام شہید آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر(رح) اور ان کی انقلابی تحریک سے وابستہ تمام نشانیوں کو ختم کرنے کے لئے مسجد امام حسین علیہ السلام کو مسمار کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ شہید آیت اللہ نمر باقر النمر(رح) اس مسجد کے امام جماعت تھے اور انہوں نے کئی مرتبہ آل سعود حکومت کے ظلم کے خلاف تقریر کی تھی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .