۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ آج مکتب اہل بیت علیہم السلام کا صحیح چہرہ جمہوری اسلامی کی وجہ سے دیکھا جاتا ہے یہی وجہ ہے استعمار مکتب تشیع سے خوف زدہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام جمعہ میلبرون آسٹریلیا حجۃ السلام و المسلمین اشفاق وحیدی نے العصر سوسائٹی آف آسٹریلیا میں خطبہ نماز جمعہ میں ولادت باسعادت شریکتہ الحسین ملیکتہ النساء بی بی زینب سلام اللہ علیہا کے موقع پر امام زمانہ عج اور رہبر معظم مراجع عظام و شیعان جہان کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے اور بی بی کی سیرت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مکتب اہل بیت علیہم السلام ہی انسانیت کی عزت و آبرو اور حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی بی زینب سلام اللہ علیہا کی سیرت سے بہن بیوی ماں بیٹی کے حقوق کا بہترین مرکز ہے، آج معاشرے کی تمام خواتین کو جذبہ زینبیہ پیدا کرنا ہو گا۔

انکا کہنا تھا کہ عصر حاضر میں بی بی زینب سلام اللہ علیہا کا جو کردار اسلام کے لئے ہے اس کو اپنے بچیوں ماوں بہنوں تک پہچانا بہت ضروری ہے تاکہ طاغوت کے پرپگنڈے سے خواتین محفوظ رہ سکیں۔

امام جمعہ میلبورن نے کہا کہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے بتائے ہوئے سنہری اصول تا قیامت ہماری خواتین کے لیے مشعل راہ ہیں، بی بی کے کردار نے حق و باطل کے چہرے سے نقاب کو الٹ کر یزید کو تا قیامت رسوا کر دیا ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج مکتب اہل بیت علیہم السلام کا صحیح چہرہ جمہوری اسلامی کی وجہ سے دیکھا جاتا ہے یہی وجہ ہے استعمار مکتب تشیع سے خوف زدہ ہے، نا انصافی ظلم حقوق کی پامالی کی وجہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی سیرت سے دوری اور نا ا شناسی ہے، محسنہ اسلام کی لا زوال قربانیاں اور ان کا ذکر تا قیامت یاد رکھا جائے گا۔
جو مٹ گیا وہ یزید ہے
جو ہے وہ حسین ع ہے

آخر میں کہا کہ آدم سے لیے کر نبی خاتم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم تک اور خاتم (ص) سے لیے کر امام حسن (ع) تک کی تمام محنتوں کو بچانے کا نام زینب (ع) ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .