۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ علامہ اشفاق وحیدی نے کہا حقوق نسواں بھی سیدہ فاطمہ الزہراء کے کردار سے ملتے ہیں مغربی دنیا میں آزادی اور خود مختاری کے نام پر خواتین کی تذلیل کی جا رہی ہے جس کی وجہ، بی بی کے سیرت سے دوری کا نتیجہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ اشفاق وحیدی نے روز شہادت جگر گوشہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سیدہ نساء العالمین مادر حسنین بی بی فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کا  تمام مذاہب اور ادیان میں کردار اور سیدہ سلام اللہ علیہا کی فضیلت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عصر حاضر میں دنیا کی تمام خواتین کے لیے بی بی کی سیرت رول ماڈل ہے۔

یہ وہ ہستی ہے جس نے دنیا کے تمام رشتوں کو ہر طبقے میں اجاگر کیا ماں بیٹی میاں بیوی بہن بھائی جسے عظیم اور مقدس رشتوں کا اپنے بابا کی شریعت کے مطابق متعارف کرایا۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا حقوق نسواں بھی سیدہ فاطمہ الزہراء کے کردار سے ملتے ہیں مغربی دنیا میں آزادی اور خود مختاری کے نام پر خواتین کی تذلیل کی جا رہی ہے جس کی وجہ، بی بی کے سیرت سے دوری کا نتیجہ ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ بنت پیغمبر  صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے مصیبتیں اور مشکلات کو برداشت کر کے اسلام محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو پھیلایا حق و باطل اور مومن منافق کے چہرے سے نقاب کو اجاگر کیا اور 
آج پوری دنیا میں سیدہ فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کو مسلم اور غیر مسلم خراج تحسین پیش کر رہے بیں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے گزشتہ روز اتوار کو کرسچن کمیونٹی کی عبادت گاہ چرچ کا دورہ کیا جہاں کرسچن کمیونٹی نے ان کو خوش آمدید کہا۔

علامہ اشفاق وحیدی کا میلبورن میں چرچ میں کرسچن کمیونٹی کے ہمراہ گروپ فوٹو 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .