۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر/ همایش شیرخوارگان حسینی در قزوین

حوزہ/ کچھ برسوں سے ہر سال محرم الحرام کے پہلے جمعے کو عالمی یوم علی اصغر (ع) کے طور پر منایا جاتا ہے جس کے تحت آج دنیا بھر میں خصوصی مجالس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عالمی یوم حضرت علی اصغر علیہ السلام کے موقع پر ہونے والی عزاداری اپنی نوعیت کی ایک منفرد عزاداری ہے، جو 20 برسوں سے عالمی سطح پر پوری دنیا میں ایک ہی دن اور ایک ہی وقت میں برپا ہوتی ہے۔

ماہ محرم الحرام کے پہلے جمعہ کو برپا ہونے والی یہ عزاداری اپنی اسی خصوصیت کی بنا پن عالمی میڈیا اور مختلف عالمی اداروں کی توجہ کا مرکز بھی بنی ہوئی ہے۔

عالمی یوم حضرت علی اصغر علیہ السلام ایران کے علاوہ ہندوستان، پاکستان، بحرین، عراق، سعودی عرب، ترکیه، افغانستان سمیت دنیا کے دنیا کے 45 ممالک میں منعقد ہوئے اور منعقد ہو رہے ہیں۔

عالمی عزاداری علی (ع) کے تعلق سے ایک بہت ہی منفرد اور خاص بات یہ ہے کہ اس میں مائیں اپنے شیر خوار اور کمسن بچوں کو حضرت علی اصغر علیہ السلام سے منسوب لباس پہنا کر فرشِ عزا پر لاتی ہیں اور اپنے بچوں کو امام زمانہ علیہ السلام کی نصرت اور مدد کے لئے ان کی حفاظت میں دیتی ہیں اور اس بات کا عہد کرتی ہیں کہ ظہور کے وقت ان کا فرزند امام زمانہ (عج) کا سپاہی بن کر آپ کا ساتھ دے گا۔

عزاداری پر کسی خاص مسلک، پارٹی، تنظیم یا ادارے کی اجارہ داری نہیں، بلکہ کربلا عالمی درس گاہ ہے، اور تمام انسانیت کو حق حاصل ہے کہ عزاداری سیدالشہدا برپا کرے۔ چنانچہ عالمی یوم حضرت علی اصغر (ع) کےموقع پر بھی مائیں اور بہنیں مسلک کی قید سے بالاتر ہوکر باب الحوائج حضرت علی اصغر (ع) کی بارگاہ میں حاضر ہوتی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .