۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
گلگت میں عالمی یوم علی اصغر (ع) پروگرام

حوزہ/ جب بھی امام وقت علیہ السلام  صدائے ھل من بلند کریں تو آپ اپنے آپ کو سیرت علی اصغر پر چل کر امام وقت کو لبیک کہنے کے لیے ہمیشہ تیار رکھیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گلگت تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیرِ انتظام مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام کے حوالے سے ایک عظیم و الشان پروگرام منعقد ہوا، جس میں شہر بھر سے بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ علامہ عدنان بسیجی علامہ سہیل ول سمیت تحریک بیداری کے   برادر حسن اکبر،برادر آبرار علی،برادر زاہد علی، برادر حاجت نے بھی خطاب کیا۔

تصویری جھلکیاں:  گلگت میں یوم علی اصغر (ع) پروگرام کا انعقاد

اس موقع پر علمائے کرام نے سیرات علی اصغر کے مختلف پہلو پر روشنی ڈالی، علامہ حیدر کاظمی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی امام وقت علیہ السلام  صدائے ھل من بلند کریں تو آپ اپنے آپ کو سیرت علی اصغر پر چل کر امام وقت کو لبیک کہنے کے لیے ہمیشہ تیار رکھیں۔ اور کسی بات کا خوف نہ کریں یہی سبق ہے حضرت علی اصغر علیہ السلام کا کہ جب امام حسین علیہ السلام نے ھل من ناصر کی صدا دی تو علی اصغر علیہ السلام بے تاب ہوگئے اور لبیک کہا مولا کو۔

اس موقع پر بچوں نے مقام معظم رہبری امام سید علی خامنہ ای سے ترانہ رہبری پڑھ کر تجدید عہد بھی کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .