بدھ 14 مئی 2025 - 10:21
آیت اللہ حائری شیرازی: فرزند کی آخرت کے لیے بھی خرچ کریں

حوزہ/ مرحوم آیت اللہ حائری شیرازی نے تربیتِ اولاد کے صرف علمی پہلو پر اکتفا کرنے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ایک صالح اور دیندار انسان کی پرورش کے لیے والدین کو دین و تقویٰ کے میدان میں بھی سرمایہ‌ گذاری کرنی چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرحوم آیت اللہ حائری شیرازی نے تربیتِ اولاد کے صرف علمی پہلو پر اکتفا کرنے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ایک صالح اور دیندار انسان کی پرورش کے لیے والدین کو دین و تقویٰ کے میدان میں بھی سرمایہ‌گذاری کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اکثر والدین اپنے بچوں کی تعلیم پر بھرپور خرچ کرتے ہیں تاکہ وہ ڈاکٹر یا انجینئر بنیں، لیکن یہ صرف نصفِ تربیت ہے۔ مثال دیتے ہوئے فرمایا: "اگر بچہ پانی کی ڈول ہے اور علم اُس سے باہر کھینچا جانے والا پانی، تو تقویٰ اُس کی مضبوط رسی ہے۔ جتنا علم بڑھے گا، اُتنی ہی تقویٰ کی رسی مضبوط ہونی چاہیے، ورنہ پانی نیچے گر جائے گا!"

آیت اللہ حائری کے مطابق، علم کے ساتھ ساتھ احساسِ ذمہ داری اور دینداری بھی ضروری ہے، اور ان پر بھی ویسا ہی خرچ ہونا چاہیے جیسے تعلیم پر ہوتا ہے۔ اگر کوئی دینی مدرسہ بچے کو علم کے ساتھ نماز، عبادت اور خدمتِ دین کی طرف مائل کرے، تو خواہ اس کا خرچ دوگنا ہو، "یہ خرچ کرنا واجب الاحترام اور قابلِ ترجیح ہے۔"

انہوں نے والدین کو مخاطب کر کے کہا: "جب تم دنیا کے لیے خرچ کرتے ہو، تو کیا آخرت کے لیے خرچ کرنا ضروری نہیں؟ صالح بنانا، صرف باسواد بنانے سے مختلف ہے۔"

کتاب: تمثیلات آیت‌الله حائری شیرازیؒ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha