۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
زینت پدر

حوزہ / یومِ ولادت حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی ولادت کے بابرکت موقع پر حرم حضرت عبدالعظیم (ع) تہران میں "باپ کی زینت" کے عنوان سے ایک ثقافتی مقابلہ کا انعقاد کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی تہران سے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ’’باپ کی زینت‘‘ کے عنوان سے ثقافتی مقابلہ ماہ جمادی الاول کی پہلی تاریخ سے شروع ہو گا جو اس مہینے کے آخر تک جاری رہے گا۔ اس ثقافتی مقابلہ میں فارسی کتاب "نگاہی بہ خطبہ حضرت زینب س در کوفہ و شام" یعنی " حضرت زینب (س) کے کوفہ و شام میں دئے گئے خطبے پر ایک نگاہ" کو معیار قرار دیا گیا ہے۔ اس ثقافتی مقابلے میں جیتنے والے افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات سے نوازا جائے گا۔

اس ثقافتی مقابلہ میں شرکت کی دلچسپی رکھنے والے افراد جوابی پیپر کے وصول کرنے اور بھیجنے کے لیے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کلچرل اینڈ ایجوکیشنل پروگرامز کے ایتا، سروش اور انسٹاگرام کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ایڈریس "FaAbdulazim" پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ان مبارک ایام کے موقع پر 35 نوجوان جوڑے بھی اس مقدس مقام پر رشتۂ ازدواج سے منسلک ہوں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .