حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشہور روایت "الصَّلاةُ عَمودُ الدِّین" ان احادیث میں سے ہے جو ہم نے بہت زیادہ سنی ہیں اور اس حکم الٰہی کے بارے میں کئی ایک سوالات بھی ذہن میں جنم لیتے ہیں۔ ان ہی میں سے ایک نماز میں خضوع و خشوع کا حصول ہے۔
آیت اللہ العظمیٰ بہجت رضوان اللہ علیہ نماز میں خضوع و خشوع کے حصول کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں چند دستورالعمل بیان فرمائے ہیں جو حوزہ نیوز کے قارئین کے لئے یہاں پیش کئے جا رہے ہیں:
- نماز کے دوران خضوع و خشوع حاصل کرنے کا ایک بہترین راہِ حل نماز شروع کرتے وقت حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے خالصانہ توسّل ہے۔
- نماز میں حضورِ قلب کے عوامل میں سے ایک یہ ہے کہ ہمیں اپنے حواس سامعہ اور باصرہ (کان، آنکھ) وغیرہ کو چوبیس گھنٹے کنٹرول کرنا رکھنا چاہیے کیونکہ حضورِ قلب کے حصول کے لیے ہمیں دن بھر اپنے کانوں، آنکھوں اور دیگر اعضاء و جوارح پر قابو رکھنا چاہیے۔
- اولِ وقت میں توجہ کے ساتھ نماز پڑھیں اور حمد اور سورہ پڑھتے وقت اس کے معنی پر توجہ دیں تاکہ یہ (بندہ اور خدا کا) ارتباط قائم رہے۔
حوالہ: کتاب صدای سخن عشق؛ حکمت ها و حکایت های نماز از زبان آیت الله بهجت؛ ص ۳۵ و ۱۰۳ و ۱۰۴ و ۱۰۹ و ۱۱۱