۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
60 ہزار نمازیوں کی مسجدِ اقصیٰ میں نمازِ جمعہ کی ادائی

حوزہ/ اسرائیل کے سخت اقدامات کے باوجود ہزاروں فلسطینی نمازی مقبوضہ بیت المقدس میں مسجدِ اقصیٰ پہنچے اور اس کے صحنوں میں نمازِ جمعہ ادا کی۔ ذرائع نے بتایا کہ 60,000 مسلمان نمازیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسرائیل کے سخت اقدامات کے باوجود ہزاروں فلسطینی نمازی مقبوضہ بیت المقدس میں مسجدِ اقصیٰ پہنچے اور اس کے صحنوں میں نمازِ جمعہ ادا کی۔

ذرائع نے بتایا کہ 60,000 مسلمان نمازیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی ہے۔

صبح سویرے سے ہی اسرائیلی پولیس بیت المقدس کی شاہرات پر تعینات تھی اور مغربی کنارے سے آنے والے فلسطینیوں کو مسجد جانے سے روکتی رہی۔ اس کے باوجودہزاروں پرعزم نمازی مقدس مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔

صبح سویرے ہزاروں افراد نے اسرائیلی پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے فجر کی نماز بھی رسول اللہ ﷺ کے قبلۂ اول مسجدِ اقصیٰ میں ادا کی۔

اوائلِ فجر ہی سے ، ہزاروں فلسطینی مسجدِ اقصیٰ کے دروازوں پر فجر کی نماز میں شرکت کے لیے جمع ہوئے۔ یہ جذبہ مقدس مقام سے اہلِ ایمان کے روحانی ربط و ضبط کا برملا اظہار ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .