۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
احمد مروی

حوزہ/ مسلمانوں کی صفوں میں اختلاف اور تفرقہ پیدا کرنے اور امت مسلمہ کے اتحاد کو نقصان پہنچانے والے دشمنوں، جرائم پیشہ سامراجی طاقتوں اور تکفیریوں کی سازشوں کو پوری دنیا کے مسلمانوں کی بصیرت و ہوشیاری اور دانشمندی سے ناکام بنادیا جائے گا۔ 

حرم امام رضا (ع) میں علما پر ہونے والے وحشیانہ حملہ پر آستان قدس رضوی كے متولی حجۃ الاسلام و المسلمین احمد مروی ایک بیان جاری کرتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔ بیانیہ کا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا(ع) کی بارگاہ کی بے حرمتی ،تین مجاہد علمائے کرام پر وحشیانہ حملہ اور ان میں سے ایک عالم دین کی شہادت پر انتہائی دکھ او رصدمے کے ساتھ حضرت ولی عصر(ع) ،رہبر انقلاب اسلامی اور پوری دنیا کے مسلمانوں بالخصوص زائرین و مجاورین اور علمائے کرام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔
اس واقعہ میں جن علما پر حملہ کیا گیا وہ جہادی ،محنتی اورجوان تھے جنہوں نے مشہد مقدس میں امام رضاعلیہ السلام کے نام مبارک سے عوام کی بے پناہ خدمت کی او ر گرانقدر اقدامات انجام دئے ہيں
ماہ مبارک رمضان میں جو کہ خداوند متعال کی ضیافت و مہمانی کا مہینہ ہے اس طرح کا حملہ اور گھناؤنا جرم وہ بھی امام رضا(ع) کی پرامن اور ملکوتی بارگاہ میں جو سبھی مذاہب کے لئے قابل احترام ہے انجام دینا قابل مذمت ہے ایران کی عظیم اور باشرف قوم اس بے حرمتی اور جرم کو ہرگز معاف نہیں کرے گی۔
یقیناً آستان قدس رضوی اس واقعہ میں ملوث اور مرتکب تمام مجرموں اور حملے کے سبھی سہولت کاروں سے سنجیدگی سے نمٹے گا۔اور نتیجہ حاصل ہونے تک اس واقعہ کی تحقیقات جاری رکھے گا۔
اس وحشیانہ حملہ كی شدید مذمت کرتے ہوئے حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے جوار میں عالم بزرگوار حجت الاسلام والمسلمین اصلانی کی شہادت کو تمام مومنین بالخصوص شہید کے اہلخانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور زخمیوں کے لئے خداوند منان کی بارگاہ میں دعا گو ہوں۔
مسلمانوں کی صفوں میں اختلاف اور تفرقہ پیدا کرنے اور امت مسلمہ کے اتحاد کو نقصان پہنچانے والے دشمنوں ، جرائم پیشہ سامراجی طاقتوں اور تکفیریوں کی سازشوں کو پوری دنیا کے مسلمانوں کی بصیرت و ہوشیاری اور دانشمندی سے ناکام بنادیا جائے گا۔ انشاء اللہ

متولی حرم امام رضا(ع)
احمد مروی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .