۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
علامہ اسد اقبال زیدی

حوزہ / صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل سندھ نے کہا: دنیا کے پرامن مستقبل کیلئے پاکستان نے بین الاقوامی کمیونٹی اور اداروں کے ساتھ ہمیشہ تعاون کیا ہے! امید کرتے ہیں ان فیصلوں کے پاکستانی معیشت پر بہتر اثرات مرتب ہونگے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے دفتر سے جاری بیان میں علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے پاکستان کے اخراج پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، ایف اے ٹی ایف کے حالیہ اجلاس کے بعد پاکستان کا گرے لسٹ سے اخراج پاکستان کی فتح کے مترادف ہے۔

صوبائی دفتر سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان نے بین الاقوامی کمیونٹی اور اداروں کے ساتھ دنیا کے پرامن مستقبل کیلئے ہمیشہ تعاون کیا ہے، ایف اے ٹی ایف کی 35 سفارشات پر عمل اس کا منہ بولتا ثبوت ہے نیز پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے ہمیشہ دنیا کے بہتر اور پرامن مستقبل کیلئے کوشاں رہتا ہے۔

علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا: پاکستان نے امن کی خاطر بہت قربانیاں دیں ہیں اور دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ صف اول میں موجود رہتے ہوئے اقدامات کیے ہیں، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا حالیہ فیصلہ پاکستان کی مثبت کوششوں کا اعتراف ہے۔

صوبائی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے ایف اے ٹی ایف کے فیصلے کے بعد پاکستانی معیشت پر بہتر اثرات مرتب ہونگے اور پاکستان ملکی و بین الاقوامی سطح پر تجارتی سرگرمیاں مزید بہتر انداز میں جاری رکھ سکے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .