۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
امیر جماعت اسلامی پاکستان

حوزه/ سینیٹر سراج الحق نے لوئر دیر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئےامریکہ کی طرف سے پاکستان کو مذہبی پابندیوں کی بلیک لسٹ میں شامل کیے جانے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ امریکہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے ساتھ نسلی تعصب کی بنیاد پر ہونے والی کاروائیوں کی سرپرستی کر رہاہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپوڑٹ کے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے لوئر دیر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئےامریکہ کی طرف سے پاکستان کو مذہبی پابندیوں کی بلیک لسٹ میں شامل کیے جانے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ امریکہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے ساتھ نسلی تعصب کی بنیاد پر ہونے والی کاروائیوں کی سرپرستی کر رہاہے۔ امریکہ نے آج تک فلسطین اور کشمیر کے مسئلے کو حل نہیں ہونے دیا جبکہ ایمنسٹی انٹر نیشنل اور انسانی حقوق کے دیگر عالمی اداروں کی سینکڑوں رپورٹوں میں کشمیر اور فلسطین میں جاری مسلمانوں کے قتل عام کا اعتراف کیاہے۔

ان کا کہنا تہا: خود امریکہ میں مسلمانوں کو نسلی امتیاز کی بنا پر آئے روز ہونے والے واقعات میں معصوم بچوں اور خواتین تک کو تشدد اور مار پیٹ کا نشانہ بنایا جاتاہے ۔ مسلم خواتین کے نقاب اور برقعے نوچ کر انہیں سر بازار اور سڑک پر بے پردہ کرنے ، گالیاں دینے اور تضحیک کانشانہ بنانے والوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا اور مغرب اور یورپ میں تو مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے نسلی امتیاز کے واقعات کو ایک معمول سمجھا جاتاہے ۔

سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ مذہبی آزادیوں کے حوالے سے امریکہ مغرب اور یورپ میں سب سے زیادہ استحصال مسلمانوں کا ہورہاہے جہاں مسجدوں تک کو جلادیا جاتاہے جبکہ پاکستان کے آئین میں تمام اقلیتوں کو اپنے مذہبی عقائد پر عمل کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے اس کے باوجود امریکہ کی طرف سے یہ الزام ڈھٹائی اور پاکستان دشمنی کی بد ترین مثال ہے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .