۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
علامہ عارف واحدی

حوزہ / شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے کہا: اس فیصلہ سے اقوام عالم میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے اور ثابت ہوا کہ پاکستان ایک پرامن،باوقار اور مضبوط ملک ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے کہا: پوری قوم کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: اس فیصلے نے پاکستان کے اندرونی و بیرونی دشمنوں خاص کر بھارت کو رسوا اور نامراد کر دیا ہے۔ جن کی پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کے لئے مسلسل سازشیں جاری رہیں۔

مرکزی نائب صدر شیعہ علما کونسل پاکستان نے مزید کہا: اس کامیابی کا کریڈٹ پاکستان کے سیکورٹی اداروں،سیاسی و مذہبی قوتوں اور عوام کے شدت پسندی،انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف اتحاد کو جاتا ہے۔ ہم سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .