۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
عراقی مراجع کرام

حوزہ/ عراقی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی (KDP)  کے سربراہ مسعود بارزانی نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ کردستان کے عوام مذھبی شخصیات کا خاص احترام کرتے ہیں اور کردستان کی ثقافت دینی ہم آہنگی اور مسالمت آمیز طریقے سے زندگی گذارنے اور ایک دوسرے کا احترام کرنے پر استوار ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراقی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی (KDP) کے رہنما «نایف الکردستانی» نے اتوار کے روز ٹوئیٹ کرتے ہوئے شیعہ مراجع کی توہین کی، جس پر شیعہ جماعتوں کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق،کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے عضو اور مسعود بارزانی سے وابستہ سیاسی رہنما نایف الکردستانی کی جانب سے اپنے ایک ٹویٹر بیان میں کہا گیا کہ "میں اس مرجع کے ساتھ ہوں جو نسل اہلبیت علیہم السلام سے اور عربی ہو میں کسی ایرانی، ہندی اور افغانی مرجع کے ساتھ نہیں ہوں اور وہ سید بھی نہیں ہیں چاہے کالا عمامہ ہی سر پر باندھا ہوا ہی کیوں نہ ہو!۔"

اس توہین آمیز بیان کے بعد ہی عراقی محبان اہلبیت علیہم السلام و مراجع عظام اس سیاسی پارٹی کے دفتر کے سامنے جمع ہو گئے۔ احتجاج کرنے والوں نے مراجع کے حق میں اور امریکہ، آل سعود کے خلاف نعرے بازی کے ساتھ نایف الکردستانی کی تصویروں اور بغداد میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ہیڈکوارٹر کو بھی نظر آتش کیا۔ جس کے بعد نایف کردستانی نے اپنے بیان پر معذرت خواہی کے ساتھ سابقہ ٹویٹ کو حذف بھی کیا۔ نایف کا کہنا تھا کہ اس کے ٹویٹر کو ہیک کیا گیا تھا۔

روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق، عراقی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی (KDP) کے سربراہ مسعود بارزانی نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ کردستان کے عوام مذھبی شخصیات کا خاص احترام کرتے ہیں اور کردستان کی ثقافت دینی ہم آہنگی اور مسالمت آمیز طریقے سے زندگی گذارنے اور ایک دوسرے کا احترام کرنے پر استوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس شخص نے مراجع دینی کی توہین کی اسے گرفتار کرلیا گیا اور اسے اس کے کئے کی سزا دلوانے کیلئے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔مسعود بارزانی نے اسی طرح بغداد میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ہیڈکوارٹر کو آگ لگانے کی بھی مذمت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .